باندرہ میں گزدر باندھ کی فٹر گلی میں واقع ایک منزلہ مکان میں سنیچر کی صبح تقریباً ۶؍ بج کر ۲۰؍ منٹ پر رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ۲؍ خواتین سمیت ۸؍ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: November 19, 2023, 7:28 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
باندرہ میں گزدر باندھ کی فٹر گلی میں واقع ایک منزلہ مکان میں سنیچر کی صبح تقریباً ۶؍ بج کر ۲۰؍ منٹ پر رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ۲؍ خواتین سمیت ۸؍ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
باندرہ میں گزدر باندھ کی فٹر گلی میں واقع ایک منزلہ مکان میں سنیچر کی صبح تقریباً ۶؍ بج کر ۲۰؍ منٹ پر رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے ۲؍ خواتین سمیت ۸؍ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ ان سب کو باندرہ کے بھابھا اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ البتہ ایک خاتون، جو معمولی طور پر جھلسی تھی، نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کردیا۔
فائربریگیڈ کے مطابق انہیں سنیچر کی صبح ۶؍ بج کر ۱۹؍ منٹ پر باندرہ میں واقع گزدر باندھ کی فٹر گلی میں گیس سلنڈ پھٹنے سے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس اطلاع پر فوری طور پر فائربریگیڈ عملہ کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جہاں آگ ۱۰x۱۰؍ کے ایک منزلہ مکان کی الیکٹرک وائرنگ، الیکٹرک کے دیگر سامان، کپڑوں کے ڈھیر وغیرہ تک محدود تھی۔ اس وقت فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی گئی اور ۹؍ بج کر ۴۰؍ منٹ تک آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی۔ اس آتشزدگی میں ابتداء میں فائر بریگیڈ کو ۵؍ زخمی ملے تھے لیکن بعد میں ان کی تعداد ۸؍ ہوگئی۔ ان تمام افراد کو باندرہ میں واقع بھابھا اسپتال میں علاج کیلئے پہنچادیا گیا۔
اس حادثہ میں ۵؍ افراد ۲۵؍ سے ۴۰؍ فیصد تک جھلس گئے تھے جنہیں علاج کیلئے اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ البتہ۵۰؍ سالہ شمشیر کو اوپری زخم آئے اور انہیں سرجیکل وارڈ میں داخل کیا گیا، جبکہ ۳۲؍ سالہ سنگیتا کو معمولی زخم آئے اور انہیں آرتھو وارڈ میں داخل کرایا گیا لیکن معمولی زخمی ہونے والی ۴۵؍ سالہ سیتا نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کردیا۔