• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی، ایل پی جی سلنڈر۸۳؍ روپے سستا ہوا ،نئی قیمتوں کا نفاذ آج سے

Updated: June 01, 2023, 3:24 PM IST | New Delhi

رواں ماہ گیس سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

رواں ماہ گیس سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ حکومت نے سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، یہ راحت عام لوگوں کو نہیں بلکہ چھوٹے ہوٹلوں اور ریستوراں مالکان کو دی گئی ہے۔ دراصل، سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے اس ماہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں۸۳ء۵۰؍ روپے کی کمی کی ہے۔ یہ کمی صرف ۱۹؍ کلو کے کمرشیل سلنڈر میں کی گئی ہے جس کا نفاذ آج یعنی یکم جون ۲۰۲۳ء سے ہوگیا ہے۔اس طرح دہلی میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت کم ہوکر ایک ہزار ۷۷۳؍ روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔
جانئے کہاں کتنا سستا ہوا کمرشیل سلنڈر ؟
کولکاتا میںکمرشیل سلنڈر ۸۵؍ روپے سستا ہو گیا ہے اور اب اس کی قیمت ایک ہزار۸۷۵؍ روپے ہے۔ممبئی میں کمرشیلسلنڈر کی قیمت اب ایک ہزار ۷۲۵؍ روپے ہوگئی ہے۔ چنئی میں کمرشیل سلنڈر  کی قیمت اب ایک ہزار ۹۳۷؍ روپے ، پٹنہ میں ۲؍ہزار ۳۷؍ روپے اور اندور میں ایک ہزار ۸۷۷؍ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK