• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے سیاسی فرائض سے آزاد کریں: گوتم گمبھیر کی بی جے پی لیڈر جے پی نڈا سے اپیل

Updated: March 02, 2024, 2:27 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

بی جے پی لوک سبھا ایم پی گوتم گمبھیر نے سنیچر کو پارٹی صدر جے پی نڈا سےکہا کہ وہ انہیں سیاسی فرائض سے آزاد کریںتاکہ وہ کرکٹ کے اپنے کریئر پر توجہ مرکوز کرسکیں۔

Gautam Gambhir. Photo: INN
گوتم گمبھیر۔ تصویر : آئی این این

لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی کے ممبران پارلیمنٹ کی تبدیلیوں کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوتم گمبھیر نے سیاسی فرائض سے سبکدوشی کیلئے جے پی نڈا سے درخواست کی ہے۔ مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کو موقع فراہم کیا گیا۔ 
انہوں نے ایکس پر کہا کہ ’’میں پارٹی صدر جناب جے پی نڈا سےدرخواست کرتاہوں کہ وہ مجھے سیاسی فرائض سے آزاد کریں تاکہ میں کرکٹ کے اپنے کریئر پر توجہ مرکوز کرسکوں۔ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مجھے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ جے ہند!‘‘

 


یہ پیش رفت ان قیاس آرائیوں کے درمیان ہوئی ہے کہ بی جے پی دہلی کی موجودہ سات ممبران پارلیمنٹ میں سے بعض کو آئندہ انتخابات کیلئے نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے جارہی ہے۔ ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے دہلی کے شمال مغرب اور مشرق کے دو ممبران کو تبدیل کیا تھا۔ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی شمولت اختیار کی تھی۔ 
انہوں نے مشرقی دہلی کی سیٹ پر ۵۵؍ فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کانگریس کے اروند سنگھ لولی کو شکست دی تھی اور لوک سبھا انتخاب جیتا تھا۔ بی جے پی دہلی لوک سبھا انتخابات کیلئے سات سیٹوں پر جلد ہی ممبران کی پہلی فہرست جاری کرے گی۔ ساتوں سیٹوں پر بی جے پی کی حکومت ہے جبکہ حزب اختلاف میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس دو بڑی پارٹیاں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK