• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ : جبالیہ، دیرالبلح اور شجاعیہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید۳۰؍فلسطینی جاں بحق

Updated: January 14, 2025, 12:43 PM IST | Agency | Gaza/Washington/Tel Aviv

مغویوں کی رہائی کیلئے اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جنگ روکنے کا مطالبہ۔

A woman holds a Stop the War banner as a group of protesters march through a street in Tel Aviv on Sunday. Photo: INN
تل ابیب میںاتوار کو مظاہرین کا ایک جتھہ سڑک پر دھرنا دیتے ہوئے، ایک خاتون کے ہاتھ میں جنگ روکو کا بینر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے مزید۳۰؍ سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل نے جبالیہ، شاطئی، دیر البلح اور شجائیہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جس میں مزید ۳۰؍ سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والی جھڑپوں میں ۴؍ اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ۵؍روز میں ۷۰؍ فلسطینی بچے شہید کردیے گئے۔یونیسیف کا کہنا ہے غزہ کے تقریباً تمام۱۱؍ لاکھ بچے خطرناک ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ 
بائیڈن اور نیتن یاہو نے بات چیت کی 
 امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ غزہ  پٹی میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ وہائٹ ہاؤس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔  بیان میں کہا ’’دوحہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے جاری مذاکرات پر بات چیت کی، انہوں نے (بائیڈن) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی فوری ضرورت  اور انسانی امداد میں اضافے کیساتھ  یرغمالوں کی واپسی پر  زور دیا  جو لڑائی میں روک کے باعث ممکن ہوئی۔‘‘ 
تل ابیب میں یاہوحکومت کے خلاف احتجاج
 اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکوں کو بند کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کو رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے لگاتے مظاہرین نے کرائم منسٹر، شرم کرو، مزید جنگ نہیں کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔سڑکیں خالی کرانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK