Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

غزہ: رمضان میں جنگ بندی قائم رکھنے کی اپیل

Updated: March 01, 2025, 10:40 AM IST | Agency | Gaza

حماس نےعالمی برادری سے تل ابیب کو آمادہ کرنے کا مطالبہ کیا ، اقوام متحدہ کے سربراہ نےغزہ میں ہر حال میں امن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Tears of joy have been seen in the eyes of Gazans at this stage of the ceasefire. Photo: INN
جنگ بندی کے اس مرحلے میں اہل غزہ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو دیکھے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

فلسطین اور غزہ سمیت تمام عالم اسلام میں ماہ مقدس رمضان المبارک کی  شروعات ہو گئی ہے۔ سنیچر کو ان ممالک میں پہلا روزہ ہے۔ اہل غزہ کے لئے بھی تقریباً ۲؍ سال بعد یہ پہلا رمضان ہو گا جو امن کے سائے میں شروع ہورہا ہے۔ اسی وجہ سے اسرائیل پر زبردست دبائو ہے کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھے اور اس کا دوسرا مرحلہ فوراً شروع کرے ۔ حماس نے اس سلسلے میں عالمی براداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور امن و امان قائم رکھنے کا دبائو بنائیں۔ حالانکہ اسرائیلی کوشش یہی ہے کہ کسی طرح سے یہ جنگ بندی معاہدہ ختم ہو جائے اور اسے دوبارہ حملے شروع کرنے کا موقع مل جائے لیکن رمضان المبارک کی مناسبت سے حماس سمیت پوری عالمی برادری یہی چاہتی ہےکہ اسرائیل اب مزید کوئی شرانگیزی نہ کرے اور اہل غزہ کو امن و سکون کے ساتھ رمضان کی برکتوں سے فیضیاب ہونے دے ۔
 اس سلسلے میںاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے بھی اپیل کی ہے کہ اب غزہ میں امن و امان ہر صورت میں قائم رہنا چاہئے۔  انہوں نےرمضان کی مناسبت سے  اپنے سالانہ دورے کے موقع پر بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جس طرح سے روہنگیا پناہ گزیں بے حال ہیں، ان کی دادرسی کے لئے کوئی نہیں ہے اسی طرح سے غزہ کے بے قصورشہری بھی بے حال ہیں۔ انہوں نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک مسلسل بم دھماکے اور اسرائیلی حملے جھیلے ہیں۔ اب ان کا حق ہے کہ وہ رمضان  جیسے مقدس مہینے میں امن و سکون کے سائے میں رہیں۔ اسی لئے جنگ بندی برقرار رہنی چاہئے اور اہل غزہ کو اس مہینے کے روحانی فیوض سے فیضیاب ہونے کا موقع ملنا چاہئے ۔
 واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے  لئے حماس اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات قاہرہ میں شروع ہو گئے  ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے  مذاکرات میں اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود شریک ہیں، مذاکرات کار معاہدوں پرعمل درآمداور فلسطین میں انسانی امداد کے طریقوں پربات کریں  گے۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں غزہ میں موجود  بقیہ ۵۹؍ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی جن میں سے ۲۴؍ کے اب تک زندہ  ہونے کا اندازہ ہے۔ اسی وجہ سے حماس نے اسرائیل پر دبائو بنایا ہے کہ وہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلے فوراً شروع کرے ، دوبارہ حملہ نہ کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK