Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

غزہ: اسرائیلی حملوں میں ۲؍ دنوں میں۴۳۶؍ شہید، ۱۸۳؍ بچے اور ۸۹؍ خواتین شامل

Updated: March 20, 2025, 10:20 AM IST | Gaza

نیتن یاہوں  نےدھمکی دی کہ ’’یہ تو ابھی شروعات ہے‘‘، حماس نے جنگ بندی کی پیشکش کی، عالمی برادری سے دباؤ ڈالنے کی اپیل، امریکہ اور اسرائیل میں  مظاہرے

A man injured in an Israeli attack is being transported in an ambulance. Photo: INN.
اسرائیلی حملے میں  زخمی ہونےوالے ایک شخص کو ایمبولنس میں  منتقل کیا جارہاہے۔ تصویر: آئی این این۔

جنگ بندی کو توڑتے ہوئے اسرائیل کے ذریعہ غزہ پر شروع کئے گئے تباہ کن حملوں  میں  ۲؍دنوں  میں   ۴۳۶؍ افرا د شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے فلسطینیوں  کو غزہ کے کئی علاقوں  کو خالی کردینے کی دھمکی دی ہے جبکہ وزیراعظم نیتن یاہونے انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرکے عین رمضان المبارک میں  کئے گئے حملوں  پر فخریہ انداز میں  کہا ہے کہ ’’یہ تو ابھی شروعا ہے۔ ‘‘ انہوں  نے دعویٰ کیا کہ حماس کو پوری طرح ختم کردینے تک یہ حملے جاری رہیں گے تاہم ان کی فوجیں  کسے نشانہ بنا رہی ہیں، اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتاہے کہ گزشتہ ۲؍ دنوں  میں   ۱۸۳؍ بچے اور ۸۹؍ سے زائد خواتین شہید ہوئی ہیں۔ جمعرات کی صبح اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ میں بمباری کی جس سے۱۴؍ افراد جان بحق ہوگئے۔ اسرائیل نے شمالی غزہ میں ٹینک پہنچا دیئے ہیں۔ صیہونی فورسیز نے حملوں کے دوران انسانی اور جنگی تمام اخلاقیات کو پیروں تلے روندتے ہوئے خیموں، اسکولز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ۵؍منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔ 
اس بیچ حماس کے ترجمان اسامہ ہمدان کا کہنا ہے اگر اسرائیل کو لگتا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے معاہدہ بدل جائے گا، تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے معاہدے کو نقصان پہچایا۔ جو نتائج امریکہ اور اسرائیل چاہتے تھے، اب وہ نہیں ہونگے۔ 
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر مظاہرین نے اپنا احتجاج درج کروایاہے۔ ٹائمز اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف ایک بار پھر اپنی آواز بلند کی۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ پر فوری حملے روکے جائیں جب کہ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے محمود خلیل کو رہا کرنے اور بے دخلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ خود اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں  بھی جنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK