منگل سے بدھ تک اسرائیلی حملو ںمیں ۳۲؍ فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیل نے غزہ کو خطرناک علاقہ قرار دیا۔
EPAPER
Updated: April 24, 2025, 1:28 PM IST | Agency | Gaza
منگل سے بدھ تک اسرائیلی حملو ںمیں ۳۲؍ فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیل نے غزہ کو خطرناک علاقہ قرار دیا۔
غزہ میں اسرائیلی افواج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپتالوں اور شیلٹر اسکولوں پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں ۱۰؍فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فورسیز کی بمباری جاری ہے۔ شیلٹر اسکول پر ہونے والی تازہ بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے۱۰؍فلسطینی شہید ہوگئے جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے جو جل کر شہید ہوگیا۔
منگل سے بدھ تک ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ۳۲؍ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کے محکمۂ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے علاقے کو خطرناک علاقہ قرار دیا ہے۔ بمباری کے سبب ملبے تلے موجود مزید متعدد فلسطینیوں تک پہنچنا ناممکن ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج کے یمن پر حملےجاری ہیں۔ صوبے مارب میں ۳؍ اور جنوب مغربی صوبے تعز میں ۴؍حملے کئے گئے۔ حملوں میں مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
علاوہ ازیں فلسطینی اسلامی جہاد نے شام میں گرفتار ہونے والے۲؍ اراکین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی اسلامی جہاد نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شام میں اسلامی جہاد کے۲؍ اراکین بغیر کسی وجہ سے۵؍ روز سے قید ہیں، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔