Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کا اہتمام

Updated: April 22, 2025, 1:45 PM IST | Agency | Islamabad

اتوارکو یہاں اسرائیلی حیوانیت کا شکار اہل فلسطین کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مارچ سے خطاب کیا۔

Women participating in the Gaza Million March carried placards in support of the people of Gaza. Photo: INN
غزہ ملین مارچ میں شریک خواتین اہل غزہ کی حمایت میں پلے کارڈز لئے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اتوار کو یہاں اسرائیلی حیوانیت کا شکار اہل فلسطین کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مارچ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مخالفت میں ۲۶؍ اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس ہڑتال کو ’پُرامن جہاد‘ کا نام دیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا بھی پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا۔ 
فلسطین کا مقدمہ لڑنے والوں کو خراج تحسین
 اسلام آباد میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین سے ہمارا تعلق ایمان اور عقیدے کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے اسرائیل گئے اور وہاں وعدے کر کے آگئے، اسرائیل کے ساتھ آگے بڑھنے سے سب کچھ برباد ہو جائے گا، فلسطین کا مقدمہ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 
 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نہ پولیس سے فساد چاہتے ہیں ، مگر ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔جماعت اسلامی نے ریڈ زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔تاہم حکومت کی جانب سے ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل بند کر دیا گیا جس کے بعد ریڈ زون جانے کا فیصلہ واپس لیا گیا اور ایکسپریس وے پر مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
 مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم اپنے ملک کی عزت کرتے ہیں ، مگر حکمرانوں کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں کہ فلسطین کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ 
فلسطین سے ہمارا دینی، تاریخی اور نظریاتی رشتہ
 حافظ نعیم الرحمٰن نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ صرف سیاسی معاملہ نہیں ، فلسطین سے ہمارا دینی، تاریخی اور نظریاتی رشتہ ہے۔ جب پاکستان بنا تو فلسطین کی آزادی کی تحریک بھی ساتھ ہی چل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو مغرب اور استعمار کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا اور اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرنےکا اعلان کیا تھا۔ انہوں نےمسلم ممالک کے سربراہوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ا نہوں نے بے حسی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ مسلم حکمراں اب بھی نہ جاگے تو تاریخ معاف نہیں کریگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK