• Thu, 05 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی آبادکاروں پر پتھر پھینکنے کے جرم میں ۱۴؍ سالہ ایہم سلیمہ کو سزا

Updated: December 04, 2024, 10:42 PM IST | Jerusalem

اسرائیل نے ۱۴؍ سالہ فلسطینی بچے ایہم سلیمہ کو اسرائیلی نوآبادکار کو پتھر مارنے کیلئے ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ قبل ازیں ایہم سلیمہ نے ڈیڑھ سال نظر بندی کی سزا کاٹی ہے۔

Iham Saleema. Photo: X
ایہام سلیمہ۔ تصویر: ایکس

نواف سلیمہ نے اپنے۱۴؍ سالہ بھائی ایہم سلیمہ کو جیل بھیجنے سے قبل کہا کہ ’’جیل میں ہر قیدی تمہارا بھائی ہے۔ ‘‘۱۴؍ سالہ ایہم سلیمہ کو اسرائیلی آبادکار پر پتھر پھینکنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پیر سے ان کی قید کا آغاز ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ویڈیو میں نواف سلیمہ کو اپنے بھائی ایہم سلیمہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’وہ تمہاری طرح ہیں۔ انہیں اپنے وطن سے محبت کی وجہ سے قید کیا گیا ہے۔‘‘ایہم سلیمہ اسرائیلی جیلوں میں قید کم عمر بچوں میں سے ایک ہیں۔ ایہم سلیمہ نے فلسطین کے راس العامود میں اپنے گھر میں ڈیڑھ سال نظر بندی کی صعوبتیں جھیلی ہیں۔ جیل انتظامیہ نے ان کے اہل خانہ کی ایہم سلیمہ کو خوراک، جوتے، کپڑے اور دیگر چیزیں ساتھ میں دینے کی درخواست مسترد کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: ٹرمپ کی دھمکی کا خیر مقدم، غزہ کے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ

فلسطینی پریزنرز سوسائٹی کے مطابق ’’مختلف اسرائیلی جیلوں جیسے عافر ، میگیدو اوردیمون میں۲۷۰؍ فلسطینی بچے قید ہیں۔۱۵؍ مئی ۲۰۲۳ء کو رات میں چھاپے کے وقت ایہم سلیمہ کو ان کے بھائی، کزن محمد اور معتز کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ نومبر میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے عارضی طور پر ۵؍ سال کے احکام کو منظوری دی تھی جس کے مطابق کسی بھی بچے کو ایسے جرم انجام دینے پر جو دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں ، کیلئے ۱۲؍سال کی عمر سے جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ اس بل کو دوسری اور تیسری ریڈنگ میں ۵۵؍ میں سے ۳۳؍ ووٹوں سے منظوری دی گئی تھی۔ اس بل کے تحت بچوں کو ۱۴؍ سال کی عمر تک پہنچے کے بعد بھی جیل کی سزا کانٹی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK