• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ نسل کشی: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۸؍ ہزار فلسطینی بچے یتیم ہوئے ہیں

Updated: January 24, 2025, 10:03 PM IST | Jerusalem

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’’۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے لے کر جنگ بندی تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی وجہ سے ۳۸؍ ہزار فلسطینی بچے یتیم ہوئے ہیں۔ ۳۲؍ ہزار ۱۵۱؍ بچوں نے اپنے والد کو جبکہ ۴؍ ہزار ۴۱۷؍ بچوں نے اپنی والدہ کھودیا ہے۔ ایک ہزار ۹۱۸؍ بچے ایسے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کھویا ہے۔‘‘ جمعرات کو وزارت صحت کی اہلکار زہرہ الواہدی نے کہا کہ ’’اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں تقریباً ۱۳؍ ہزار ۹۰۱؍ خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔

The orphaned Palestinian children of Gaza are not in a happy situation. Photo: X
غزہ کے یتیم فلسطینی بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ تصویر: ایکس

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ’’۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے لے کر جنگ بندی تک اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں ۳۸؍ہزار سےزائد فلسطینی بچے یتیم ہوئے ہیں۔ ‘‘ جمعرات کو وزارت صحت کی اہلکار زہرہ الواہدی نے کہا کہ ’’اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں تقریباً ۱۳؍ ہزار ۹۰۱؍ خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ ۳۲؍ ہزار ۱۵۱؍ بچوں کے اپنے والد کو جبکہ ۴؍ ہزار ۴۱۷؍ بچوں نے اپنی والدہ کھودیا ہے۔ ایک ہزار ۹۱۸؍ بچے ایسے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کھویا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ فلسطینی کتنے درد اور مشکلات سے گزررہے ہیں۔ ہمیں یتیم بچوں کی مشکلات اور متاثرہ خاندانوں کے معیار زندگی کو بہترین بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: "نیوز میں دکھائی گئی تصویر میرے بیٹے کی نہیں": سیف علی خان کے حملہ آور کے والد کا دعویٰ

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ
یاد رہے کہ ۱۹؍ جنوری کو امریکہ اور قطر کی ثالثی سے امریکہ اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۷؍ ہزار ۳۰۰؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ ۱۱؍ ہزار ۴۷۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوک فلسطینیوں میں جنگ بندی کے بعد ملبے سے ملنے والے فلسطینیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے سبب ۱۱؍ ہزار افراد گمشدہ ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی بحران نے ضعیف اور بچوں کی جانیں لے لی ہیں اور غزہ دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ یاد رہے کہ نومبر ۲۰۲۴ء میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یووو گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ اسرائیل بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی جانب سے داخل کئے گئے نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK