• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری، پناہ گزین کیمپوں پر حملے، ۲۵؍ فلسطینی شہید

Updated: November 14, 2024, 10:54 AM IST | Gaza

اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے ایلچی ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے غزہ میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدام کی درخواست کی ہے۔

A grieving father in a hospital with the corpse of his dead liver. Photo: INN.
ایک اسپتال میں غمزدہ باپ اپنے لخت جگر کی لا ش کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این۔

اسرائیلی فورسیز کی جانب سے پہلے محفوظ قرار دیئے جانے والے المواسی کیمپ پر ڈرون حملے سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری جارحیت کے نتیجے میں ۲۵؍ فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات اسرائیلی فورسیز نے المواسی میں پناہ گزین کے لیے عارضی طور پر بنائے گئے ایک کیفے ٹیریا کو نشانہ بنایا۔ اسپتال میں موجود حکام کے مطابق حملے میں ۲؍ بچوں سمیت کم از کم۱۱؍ افراد شہید ہوئے۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بیت ہانون کے پناہ گزین کیمپوں اور شیلٹرز سے فلسطینی نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ النصر اسپتال کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز کے گاڑیوں پر فضائی حملے سے۱۱؍ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ العودہ اسپتال کے مطابق منگل کی صبح وسطی غزہ کےنصیرات کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت۳؍ افراد شہید جبکہ۱۱؍ افراد زخمی ہوئے۔ 
امداد کی تقسیم کے بعد اسرائیلی فورسز کا حملہ
اقوامِ متحدہ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے فوراً بعد اسرائیلی فورسیز نے شمالی غزہ کی پناہ گاہوں پر حملہ کر دیا۔ منگل کی شب کے اختتام تک اسرائیلی فورسیز کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۶۴؍ ہو گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ شمالی غزہ میں محصور فلسطینیوں کی امداد کے لیے صرف ایک امدادی مشن کو جانے کی اجازت دی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پناہ گاہ پر حملہ کر دیا۔ 
غزہ حملے روکنے کا وقت آگیا ہے: انٹونی بلنکن
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں  کے متعلق کہا کہ’’اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرچکا ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ (اسرائیل )غزہ پر جاری حملے روک دے۔ ‘‘
امریکہ کا اسرائیل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
ڈیڈلائن ختم مگر امریکی حمایت برقرار
امریکہ نے غزہ کی امداد میں اضافے یا ہتھیاروں کی فنڈنگ میں کٹوتی کیلئے دی گئی۳۰؍ دن کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں پایا گیا اور نہ ہی امریکہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی محدود کرے گا۔ 
غزہ میں قحط کا بڑا خطرہ ہے: اقوامِ متحدہ 
اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر اموات کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی غزہ میں قحط کے خطرے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے ایلچی ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے غزہ میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدام کی درخواست کی ہے۔ سیکوریٹی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کی مذمت کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK