• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ انتظامیہ نے جنگ میں ہلاک ۱۰۰؍ سے زائد ماہرین تعلیم و محققین کی فہرست جاری کی

Updated: May 17, 2024, 3:27 PM IST | Jerusalem

غزہ انتظامیہ نے ۷؍ اکتوبر سے اب تک محصور خطے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ۱۰۰؍ سے زائد ماہرین تعلیم اور محققین کی فہرست جاری کی ہے۔ حکومتی میڈیا کے دفتر نے کہا کہ ’’ہم سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی پروفیسرز اور محققین کی اموات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ فلسطین کیلئے اہم اور ممتاز تھے۔‘‘

The devastation caused by the Israeli aggression in Gaza. Photo: X
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی۔ تصویر: ایکس

غزہ کی انتظامیہ نے ۱۰۰؍ سے زائد ماہر تعلیم اور ریسرچر کی فہرست جاری کی ہے جن کی ۷؍ اکتوبر سے سےاب تک غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں موت ہوئی ہے۔ جمعرات کو حکومتی میڈیا کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم سائنسدانوں، ماہر تعلیم، یونیورسٹی کے پروفیسرس اور ریسرچرس کی اموات کی سخت مذمت کرتے ہیں جو فلسطینی سماج میں ممتاز تھے ۔ اس طرح ان ممتاز شخصیات کی موت واضح پیغام ہے کہ ان (اسرائیل) کا مقصد فلسطینی تعلیمی میدان میں سائنسدانوں اور ریسرچرس کو مکمل طورپر ختم کرنا ہے۔‘‘ان ۱۰۴؍ افراد کی فہرست میں سفیان طیبہ بھی شامل ہیں ، جو اسلامک یونیورسٹی کے صدر اور طبعیات اور ریاضی کے مشہور ریسرچرتھے۔ 

مشہور فلسطینی سرجن اور طب کے پروفیسر عدنان البرش کی موت
مشہور فلسطینی سرجن اور طب کے پروفیسر عدنان البرش بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ فلسطینی پریزنرز قلب کے مطابق برش، ۵۰؍ ،کی موت گزشتہ سال دسمبر میں دیگر فلسطینی ڈاکٹروں کے ساتھ حراست میں لئے جانے کے بعد ۱۹؍ اپریل کو ہوئی تھی۔ اس وقت جب اسرائیلی فوج سے حراست میں ان کی موت کے تعلق سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ فی الوقت ایسے کسی حادثے سے آگاہ نہیں ہیں۔ 

حماس کی آزادانہ ممالک اور تعلیمی تنظیموں سے اسرائیل کے تاریخی جرائم ختم کرنے کی اپیل 
حماس حکومت نے ’’دنیا کے آزادانہ ممالک اور تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کی تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس تاریخی جرائم کی مذمت کریں اور اسرائیلی قبضے سے کہیں کہ وہ اس نسل کشی کی جنگ کو ختم کریں۔‘‘
خیال رہے کہ حماس کا یہ بیان امریکہ اور دیگر ممالک میں یونیورسٹیوں میں طلبہ کے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے خلاف مظاہروں کے درمیان سامنے آیا تھا۔ امریکہ اور دیگر ممالک کی متعدد یونیورسٹیوں کے طلبہ نے اپنی یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ وہ ایسی کمپنیوں سےعلاحدگی اختیار کریں جو اسرائیل کے ساتھ بزنس کر رہی ہیں۔ 

اسرائیل حماس تنازع، اسرائیل حماس جنگ، غزہ پٹی، رفح، سرحدیں، یونیورسٹیاں، سرحدیں، حماس، جنگ، ماہر تعلیم، ریسرچر، سائنسداں،اسرائیلی قبضے، انتظامیہ، کمپنیاں، غزہ میڈیا دفتر، غزہ حکومتی میڈیا دفتر، سیکڑوں ماہر تعلیم، ریسرچر، سائنسداں، نسل کشی، قتل عام، فلسطینی، بچے، مہلوکین، بھکمری، فہرست، 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK