برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی نے ملک میں جولائی کو ہونے والے انتخابات سےقبل آج امن برقرار رکھنے کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کی ضمانت دی ہے۔ پارٹی کے منشور کے مطابق ’’فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی باشندوں کا غیر منقسم حق ہے ۔‘‘
EPAPER
Updated: June 13, 2024, 5:48 PM IST | London
برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی نے ملک میں جولائی کو ہونے والے انتخابات سےقبل آج امن برقرار رکھنے کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کی ضمانت دی ہے۔ پارٹی کے منشور کے مطابق ’’فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی باشندوں کا غیر منقسم حق ہے ۔‘‘
برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی نے ملک میں جولائی کو ہونے والے انتخابات سےقبل آج امن برقرار رکھنے کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے کی ضمانت دی ہے۔ پارٹی کے منشور کے مطابق ’’فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی باشندوں کا غیر منقسم حق ہے ۔ہم نے امن دوبارہ بحال کرنے کیلئے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا نتیجہ دو ریاستی حل ہو گا، ایک جانب محفوظ اسرائیلی ریاست ہوگی جبکہ دوسری جانب آزادانہ فلسطینی ریاست ہوگی۔‘‘ موجودہ کنزرویٹو زیرقیادت حکومت پہلے کہہ چکی ہے کہ برطانیہ امن عمل کے خاتمے سے پہلے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گااور یہ بھی کہاتھا کہ غزہ کے لوگوں کو مستقبل میں فلسطینی ریاست کے تعلق سے ایک واضح منظر نامہ سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مئی میں اسپین، ناروے اور آئر لینڈ نے سرکاری طورپر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے ان ممالک سے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے تھے۔ خیال رہے کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ۳۷؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ میں فلسطینی بنیادی اشیاء کی قلت کے سبب بھکمری کا سامنا کرنےپر مجبور ہیں۔