Updated: December 11, 2024, 5:06 PM IST
| Jerusalem
فلسطین فٹبال اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں ۲؍ فٹبال کھلاڑیوں کی موت کے بعد مہلوک فلسطینی فٹبال کھلاڑیوں کی اموات کی تعداد ۳۵۳؍ ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
فلسطین فٹبال اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءسے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۵۳؍ فٹبال کھلاڑیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں ۹۱؍ کھلاڑی کم عمر ہیں۔ اسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ ’’۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ءسے اب تک ۵۴۶؍ فلسطینی کھلاڑیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔‘‘
اسوسی ایشن کے مطابق ’’محمد اور محمود خلیفہ نامی دوبھائی، جو فٹبال کے کھلاڑی تھے، پیر کو غزہ کے نصیرت پناہ گزین خیمے میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ محمد ’’ہلال غزہ‘‘، جو فلسطین کی نیشنل یوتھ ٹیم ہے، کیلئے کھیلتے تھے جبکہ ان کے بھائی محمود شباب اہلی النصیرت کیلئے کھیلتے تھے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک ۴۴؍ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔