• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں تیز

Updated: December 03, 2024, 12:51 PM IST | Agency | Tel Aviv/Washington

ٹائمس آف اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وفد جلد امریکہ کا دورہ کرے گا ، وفد بائیڈن اور ٹرمپ سے بات چیت کرے گا۔

Gaza has been completely turned into a pile of rubble due to Israeli attacks. Photo: INN
اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ پوری طرح ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ تصویر: آئی این این

لبنان میں جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں ۱۴؍ ماہ سے جاری جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور اسرائیلی وفد جلد امریکہ کا دورہ کرے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر پیش رفت کے لیے اسرائیلی وفد جلد امریکہ کا دورہ کرے گا جہاں وہ موجودہ صدر بائیڈن اور نومنتخب صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے جنگ بندی کے موضوع پر تبادلہ خیال کرے گا۔ 
تاہم امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے امریکہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک سمجھوتے پر کام کر رہا ہے لیکن ابھی یہ سمجھوتہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔ 
 دوسری جانب عالمی سطح پر بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایرانی صدر اور عراقی وزیرِ اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ جنگ بندی سے متعلق تبادلہ خیال گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی اور شام میں کشیدگی روکنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ سعودی نائب وزیر خارجہ اور ایرانی سفیر کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان خطے کی سیکیورٹی اور مشرقِ وسطی میں امن کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ شہزادہ سلمان بن فرحان مصر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 
فی الحال غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں : امریکہ
 امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے غزہ میں سیزفائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کی تردید کردی۔ ایک بیان میں امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہم بہت متحرک ہوکر کام کررہے ہیں تاکہ یہ عمل جلد مکمل ہو اور ہم اس سلسلے میں خطے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی قریبی رابطوں میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK