Updated: May 08, 2024, 3:04 PM IST
| Cairo
قطر نے عالمی برادری سے اپیل کہ کہ وہ رفح میں اسرائیل کےفوجی آپریشن اور وہاں نسل کشی کے جرائم کوبڑھنے سے روکنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کریں۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے عالمی برادری کی اپیل کے باوجود رفح میں اپنے حملےشروع کر دیئے ہیں۔ افریقی یونین نے بھی جنوبی غزہ کے رفح میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔
قطر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ رفح میں اسرائیل کے فوجی آپریشن کو روکنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کریں۔ اس ضمن میں قطر ، جو حماس او راسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کیلئے ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ رفح کو اسرائیلی حملوں اور وہاں نسل کشی کے جرائم کو بڑھنے سےروکنے کیلئے فوری طور پر عالمی سطح پر کارروائی کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھئے: تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران وزیراعظم مودی نے پھر ہندومسلم کارڈ کھیلا
خیال رہے کہ اسرائیل نے عالمی برادری کی اپیل کے باوجود رفح میںاپنے حملےشروع کر دیئے ہیں۔ افریقی یونین نے بھی آج جنوبی غزہ کے رفح میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مہلک حملوں کو روکنے کیلئے کارروائی کریں۔
افریقی یونین کے کمیشن چیف موسیٰ فاکی محامت نے رفح کراسنگ تک اسرائیلی حملوں کے بڑھنے کی مذمت کی۔ فاکی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی جس کے نتیجے میںہر لمحے سیکڑوں افراد کی موت ہو رہی ہے اور انسانی زندگی کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں اب تک ۳۴؍ ہزار ۵۰۰؍ سےزائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔