اسرائیلی فوج نے غزہ کے دیر البلاح پر حملہ کیا جس میں چار دن کے جڑواں بچے عسیر اور عیسل اپنی ماں سمیت شہید ہوگئے۔ یہ بمباری اس وقت ہوئی جب ان کے والدمحمد ابو القمسان بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے گئے تھے۔
EPAPER
Updated: August 13, 2024, 9:38 PM IST | Gaza
اسرائیلی فوج نے غزہ کے دیر البلاح پر حملہ کیا جس میں چار دن کے جڑواں بچے عسیر اور عیسل اپنی ماں سمیت شہید ہوگئے۔ یہ بمباری اس وقت ہوئی جب ان کے والدمحمد ابو القمسان بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے منگل کو غزہ کے دیر البلاح کے ایک گھر پر حملہ کرکے چار دن کے جڑواں بچوں عسیر اور عیسل کو ان کی والدہ جمانا فرید ابو القمسان سمیت شہید کر دیا۔ غزہ نوٹیفکیشن کے مطابق بمباری اس وقت ہوئی جب ان کے والد، محمد ابو القمسان، نوزائیدہ جڑواں بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے گئے تھے۔ روزانہ کی اپڈیٹ دیتے ہوئے غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں ۳۹؍ ہزار ۹۲۹؍ افراد ہلاک اور۹۲؍ ہزار۲۴۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ۳۲؍ فلسطینی ہلاک اور۸۸؍ زخمی ہوئے ہیں۔ اس میں مشرقی خان یونس کے علاقے اباسان الکبیرہ میں ایک گھر پر رات گئے اسرائیلی حملے میں کم از کم ۱۰؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فلسطینی قیدیوں سے غیرانسانی سلوک پر یو این کی خصوصی نمائندہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دریں اثنا، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں دو الگ الگ واقعات میں ایک اسرائیلی یرغمالی کو اس کے محافظ نے ہلاک کر دیا اور دو دیگر خواتین اسیر شدید زخمی ہو گئیں۔ ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ ان کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں اور تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔