• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئندہ ۴۸؍ گھنٹوں میں ایندھن کی کمی سے غزہ کے تمام اسپتال بند ہوسکتے ہیں: حکام

Updated: November 23, 2024, 8:33 PM IST | Jerusalem

غزہ کی وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں آئندہ ۴۸؍ گھنٹوں میں ایندھن کی کمی کے سبب اسپتال بند ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت نے اسرائیل پر غزہ کے اسپتالوں میں طبی سپلائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔

Israeli aggression has caused considerable damage to Gaza`s hospitals. Image: X
اسرائیلی جارحیت نے غزہ کے اسپتالوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ تصویر: ایکس

غزہ میں صحت کے حکام نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کو۴۸؍ گھنٹوں میں یاتو اپنی خدمات ختم کرنی ہوگی یا کم کرنی ہوگی۔ صحت کے حکام نے اسرائیل پر طبی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا۔ اس ضمن میں غزہ کے فیلڈ اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’’ہم نے غزہ کے تمام اسپتالوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے اگلے ۴۸؍ گھنٹوں میں یا تو اپنی خدمات روک دیں یا کم کر دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسمبلی انتخابات نتائج: مہاراشٹر میں مہایوتی، جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کے غزہ میں نسل کشی کی جنگ کو روکنے کے فیصلے پر کام کریں۔‘‘ یاد ہرے کہ جمعرات کو آئی سی سی نےاسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اورسابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو و گیلنٹ کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو جنگ کی شروعات کے بعد غزہ مسلسل انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

غزہ کے اسپتالوں میں ادویات اور ایندھن کی کمی ہے
اکتوبر کے آخر میں غزہ کی وزارت صحت نے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں میں خدمات ختم ہوچکی ہیں۔شمالی غزہ کے کمال ادوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابوصفیہ نے بتایا تھا کہ ’’شمالی غزہ کے واحد اسپتال جو عارضی طور پر جاری ہے اور وہاں ادویات اور دیگر طبی سپلائی کی کمی ہے۔‘‘

 

ڈبلوی ایچ او نے غزہ کے کمال اودان اسپتال کے تعلق سے کہا تھا کہ’’ہم غزہ کے کمال ادوان اسپتال کے تعلق سے تشویش میں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK