• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: آئی سی سی کی جانب سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری

Updated: November 21, 2024, 7:15 PM IST | The Hague

آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف گرفتاری کے ورانٹ جاری کئے ہیں۔ حماس لیڈر ابراہیم المصری کی گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Yoav Gallant, Benjamin Netanyahu and Ibrahim al-Masri. Photo: INN
یووگیلنٹ، بنجامن نیتن یاہو اور ابراہیم المصری۔ تصویر: آئی این این

 بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی، انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) نے آج اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے لیڈر ابراہیم المصری کے خلاف غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’چیمبر نے ۸؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے ۲۰؍ مئی ۲۰۲۴ء تک انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب کیلئے دو افراد، بنجامن نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔‘‘

یاد رہے کہ یہ فیصلہ ۲۰؍ مئی کو آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کے مقدمہ دائر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دریں اثناء، اسرائیل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگی جرائم کی تردید کی ہے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے ابراہیم المصری المعروف محمد دیف کو فضائی حملے میں ہلاک کیا ہے لیکن حماس نے اس کی تصدیق کی ہے نہ تردید۔ اس فیصلے سے نیتن یاہو اور دیگر کو بین الاقوامی طور پر مطلوب مشتبہ افراد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی لیڈروں نے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کو توہین آمیز اور سام دشمنی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پراسیکیوٹر پر تنقید کی اور حماس کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK