تین یورپی ممالک نے ایران سے اسرائیل کے حملوں کا جواب نہ دینے کی اپیل کی جس کے جواب میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپیل عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
EPAPER
Updated: August 13, 2024, 10:35 PM IST | New Delhi
تین یورپی ممالک نے ایران سے اسرائیل کے حملوں کا جواب نہ دینے کی اپیل کی جس کے جواب میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اپیل عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کو سیاسی طور پر غیر منطقی قرار دیاہے۔ وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ مذکورہ ممالک کی اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی اپیل، سیاسی طور پر غیر منطقی اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے مشترک بیان جاری کیا تھا اور ایران اور اس کے اتحادیوں سے اسرائیل پر حملہ کرنے سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔ ان کے مطابق، اسرائیل پر حملہ میں سے خطہ میں تناؤ مزید بڑھ جائے گا اور غزہ میں صلح کے امکانات کو معدوم ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: رانی مکھرجی نے آسٹریلیائی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا کا پہلا خصوصی ڈاک ٹکٹ لانچ کیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہاکہ مذکورہ تینوں ممالک، اسرائیل کے صیہونی حکومت کے جرائم کیخلاف آواز نہیں اٹھاتے لیکن ایران سے امید کررہے ہیں کہ وہ اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر ہوئے حملہ پر اسرائیل کو کوئی جواب نہ دے۔
اس کے ساتھ کنعانی نے پیرس، برلن اور لندن سے غزہ میں جاری جنگ کے خلاف آواز اٹھانے اور اسرائیل کی حمایت نہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کاؤنسل کی سخت اقدام کرنے میں ناکامی اور اسرائیل کو سیاسی حمایت اور ہتھیاروں کے ذریعے مدد، یہ دو اہم اسباب ہیں جن کی وجہ سے غزہ کا بحران پورے خطہ میں پھیلا۔
ذرائع کے مطابق، ایران اور اس کے اتحادی، حزب اللہ کے سینئر لیڈران اور تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی چیف اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملہ کرسکتے ہیں۔