Updated: May 22, 2024, 2:18 PM IST
| New Delhi
آج آئرلینڈ، اسپین اور ناروے نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ آئر لینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ آج کا دن فلسطین اور آئر لینڈ کیلئے تاریخی دن ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ ناروے کے وزیر اعظم سانچیز نے کہا کہ وہ ۲۸؍ مئی کو سرکاری طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کریں گے۔
آئر لینڈ ، اسپین اور ناروے کےو زیر اعظم۔تصویر: ایکس
آئر لینڈ ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔ آئر لینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ ناروے اور اسپین کے اشتراک کے ساتھ یہ اہم اقدام ہے۔ آج فلسطین اور آئر لینڈ کیلئے تاریخی دن ہے۔ہمیں اقدام فلسطینی اسرائیلی جنگ کے دو ریاستی حل کیلئے اہم ہے۔
اسپین ۲۸؍ مئی کو فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گا: وزیر اعظم پیڈروسانچیز
اسپین کے وزیر اعظم پیڈروسانچیز نے کہا کہ ان کا ملک ۲۸؍ مئی کو فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گا۔ سانچیز، جو ۲۰۱۸ء سے اسپین کے سماجی لیڈر ہیں، نے آج ملک کی پارلیمنٹ میں یہ اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرنے میں تعاون کیلئے مہینوں یورپی اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے بارہا یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس اقدام کی حمایت کریں گے۔
اس ماہ کے اوائل میں اسپین کے وزیر خارجہ جوس البارینے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کو مطلع کیا ہے کہ ان کی حکومت کا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا ارادہ ہے۔
قبل ازیں اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کیٹز نے آئر لینڈ اور ناروے کےاسرائیلی امبیسیڈر کو اسرائیل واپس بلا لیا تھا یونکہ ناروے نے کہا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیا م کی حمایت کرے گا اور آئر لینڈ سے بھی یہی کرنے کی توقع تھی۔ انہوں نے اسپین کو بھی دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اسپین سے بھی اسرائیلی سفارتکار کو واپس بلا لیں گے۔
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن ممکن نہیں: ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار
فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ناروے ۲۸؍ مئی کو سرکاری طور پرفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرے گا۔ ناروے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کے ساتھ عرب کے امن کی منصوبہ بندی کی حمایت کرے گا۔
دیگر یورپی ممالک کا بھی فلسطینی ریاست کے قیام کا ارادہ
متعدد یورپی یونین ممالک نے گزشتہ ہفتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ممالک کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے دو ریاستی حل اہم ہے۔ خیال رہے کہ ناروے بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حل کے طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔