اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ کے۲؍ اسپتالوں اور ایک پناہ گزین کیمپ پر حملے کرکے مزید۸؍فلسطینیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس طرح ایک دن میں ۲؍ فلسطینیوں کی جانب جاچکی ہے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 10:09 AM IST | Gaza
اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ کے۲؍ اسپتالوں اور ایک پناہ گزین کیمپ پر حملے کرکے مزید۸؍فلسطینیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس طرح ایک دن میں ۲؍ فلسطینیوں کی جانب جاچکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ کے۲؍ اسپتالوں اور ایک پناہ گزین کیمپ پر حملے کرکے مزید۸؍فلسطینیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس طرح ایک دن میں ۲؍ فلسطینیوں کی جانب جاچکی ہے۔ دریں اثناء عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے اطراف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
’الجزیرہ‘ کی خبر کے مطابق غزہ سٹی کے نواحی علاقے دراج میں اسرائیلی فضائیہ اسکول میں قائم پناہ گزینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ۸؍فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق اس سے قبل کئے گئے حملوں میں ۱۴؍ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی طیاروں نے سنیچر کو نصیرت کیمپ اور دیرالبلاح پر بمباری کی، اسرائیلی فوج کے حملوں میں خاتون اپنی ۳؍ بیٹیوں کے ساتھ جان گنوا بیٹھی۔
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال سے عملے اور شہریوں کو انخلاء کا حکم جاری کرنے کے بعد حملہ کردیا۔ مذکورہ اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسپتال پر ایک غیر معمولی حملہ کیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی انتباہ کے کمال عدوان اسپتال کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے، ہم پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے، آئی سی یو یونٹ کے ساتھ ساتھ زچگی اور نرسنگ کے شعبوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکوں اور کواڈ کاپٹروں سے بمباری کی جا رہی ہے جس میں براہ راست ہمیں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ہم اسپتال کے اندر موجود ہیں، ہم نہیں جانتے کہ اس گھڑی میں ہمیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اسپتال کو خالی کرا لیا جائے گا، یہ تباہ کن ہے کیونکہ ہم یہاں شمال میں خدمات فراہم کرنے والے واحد اسپتال ہیں۔ ‘‘
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں واقع العودہ اسپتال پر بھی فائرنگ کی ہے، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب قریبی علاقے بیت لاہیا میں کمل عدوان اسپتال پر حملہ کیا جارہا تھا۔
الجزیرہ کی خبر کے مطابق اسپتال پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی اور وارڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔