• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیل فلسطینیوں کو اپنے گھر لوٹنے نہیں دے گا: رپورٹس

Updated: December 18, 2024, 8:57 PM IST | Jerusalem

اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اسرائیل نےشمالی غزہ میں فلسطینیوں کو اپنے گھر لوٹنے نہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ شمالی غزہ کے بیشتر علاقوں کو خالی چھوڑا ہے جس کا مقصد وہاں غیر قانونی بستیاں بسانا ہوسکتا ہے۔‘‘

Israel Left North Gaza Abondend. Photo: INN
اسرائیل نے شمالی غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھر نہ لوٹنے دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔‘‘اسرائیلی اخبار یدی اوتھ اہرنوتھ کے مطابق ’’اسرائیلی فوجیوں نے ’’غزہ شہر سے ۷۰؍ ہزار فلسطینیوں میں سے ۶۵؍ ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کر دیا ہے۔ تاہم، باقی ماندہ فلسطینیوں نے اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر مقامات پر پناہ لی ہے۔‘‘اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ’’کیا اسرائیلی فوج جبالیہ اور اس کے قریبی قصبوں میں دسیوں ہزاروں فلسطینیوں کو اپنے گھرلوٹنے کی اجازت دے گی جن میں سے کئی گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ یا اسرائیل جبالیہ اورقریبی قصبوں میں فلسطینیوں کو اپنے گھر لوٹنے سےروکے گا؟‘‘

 

اخبار کے مطابق فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’اس کے تقریباً ۱۰۰؍جنگجوں اب بھی جبالیہ، بیت لاہیہ اور بیت ہنون میں موجود ہیں۔‘‘ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’’قبل ازیں تل ابیب نے گزشتہ سال ملین فلسطینیوں کو غزہ شہر سے جنوبی غزہ جانے نہیں دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کو خالی چھوڑ دیا ہے۔‘‘اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’’کیا اسرائیلی فوج کامقصد غزہ کے فلسطینیوں کو بیت لاہیہ، بیت ہنون اور جبالیہ میں اپنے گھر لوٹنے سے باز رکھنا ہے؟ان علاقوں کے قریب اسرائیلی آبادکاریاں جیسے نیتیو ہاسارا، میفالیسم اور ایریز وغیرہ ہیں۔‘‘


غزہ میں اسرائیلی جارحیت 
غزہ میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں ۴۵؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ءکے بعد سے اب تک غزہ میں بنیادی اشیاء جیسےخوراک، ایندھن اور پانی کی رسائی مشکل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK