• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: پناہ گزیں کیمپ پراسرائیل کی بمباری، ۲۰؍ فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Updated: September 17, 2024, 12:04 PM IST | Gaza

وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونیوالوں کی   ۶۴۹؍ صفحات پر مشتمل فہرست جاری کی۔

A photo of a devastated area of ​​Gaza`s Nasirat camp after an Israeli attack. Photo: INN.
اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کے نصیرات کیمپ کے ایک تباہ حال علاقے کی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

غزہ میں  فلسطینیوں  کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اب اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت۲۰؍ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ سمیت زیتون اور شیخ رضوان میں واقع پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جہاں بڑی تعداد میں فلسطینیوں   نے پناہ لے رکھی تھی۔ دونوں مقامات پر حملوں میں مجموعی طور پر۲۰؍ فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ۵؍ زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ تازہ حملہ اپنے اس بیان کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں ایک حملے میں ۳؍ اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کو اپنی ہی فضائی بمباری قرار دیا تھا۔ خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۴۱؍ ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد۹۵؍ ہزار سے زیادہ ہے۔ 
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کی طرف سے شائع کردہ ۶۴۹؍ صفحات پر مشتمل فہرست میں کل ۳۴؍ ہزار ۳۴۴؍ ہلاک شدگان کے نام درج ہیں۔ تاہم اس فہرست میں جنگجوؤں اور عام شہریوں میں فرق نہیں کیا گیا ہے۔ اس دستاویز کے پہلے۱۴؍ صفحات ایک سال سے کم عمر کے۷۱۰؍ بچوں کے بارے میں ہیں۔ مجموعی طور پر۱۸؍ سال سے کم عمر کے۱۱۳۵۵؍ بچے اور نوعمر افراد اس فہرست کا حصہ ہیں، جبکہ شہداء میں عمر رسیدہ افراد۱۰۰؍ اور۱۰۱؍ سال کی عمر کے دو مرد بھی شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK