• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہرکو بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے

Updated: September 06, 2024, 1:50 PM IST | Jerusalem

فلسطینیوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الخلیل شہر اور اس کے آس پاس کے قصبوں کو اسرائیلی فوجیوں نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیاہے۔فلسطینیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخیل شہر کے حالات ۲۰۰۰ء میںدوسرے انتفاضہ جیسے کر دیئے ہیں ۔ مغربی کنارے میں تمام شہروں اور قصبوں تک جانےو الی سڑکوں اور داخلی راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔

Israeli attacks in the West Bank have increased. photo: X
مغربی کنارے میں اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: ایکس

فلسطینیوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میںواقع الخلیل شہر اور اس کے آس پاس کے قصبوں کو اسرائیلی فوجیوں نے بڑی جیل میں تبدیل کر دیاہے۔ فلسطینیوں کیلئے شہر میں رسائی کو منقطع کرنے کیلئے   لوہے کے گیٹ بنائے گئے ہیں۔ یہ کریک ڈاؤن اتوارکو الخیل شہر کے قریب فلسطینی بندوق بردار کے ۳؍ اسرائیلیوں کا قتل کرنے اور گش ایٹزیون تصفیہ میں بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے پر اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔
فلسطینیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخیل شہر کے حالات ۲۰۰۰ء میںدوسرے انتفاضہ جیسے کر دیئے ہیں ۔ مغربی کنارے میں تمام شہروں اور قصبوں تک جانےو الی سڑکوں اور داخلی مقام کو بلاک کیا گیا ہے ۔انادولو ایجنسی کے نامہ نگار نے نشاندہی کی کہ الخلیل شہر میں داخل ہونے کیلئے شمالی داخلی راستہ، جسے رس الجورا کہا جاتاہے، میں اسرائیل نے میٹل کا دروازہ تعمیر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطینی پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کے بلاک کرنے کی وجہ سے طبی ٹیموں کو مریضوں کو بذریعہ سڑکوں کے اسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ 
 الخلیل شہر رقبے کےلحاظ سے مغربی کنارے کا سب سے بڑ گورنریٹ اور فلسطین میں کامرس اور انڈسٹری کا اہم مرکز ہے۔الخلیل شہر کے میئر تیسیر ابو سنینہ نے خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس شہر کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور یہاں اجتماعی سزا کی پالیسی نافذ کی ہے۔ شہر میں داخل ہونے کے تمام داخلی راستے فوجی رکاوٹوں اورگیٹس کے ذریعے بند کر دیئے گئے ہیں اور گورنریٹ میں زیادہ تر قصبوں کی یہی صورتحال ہے۔ 
انہوں نے اسرائیل کی کارروائیوں کو اجتماعی سزا قرار دیا ہے جس کی وجہ سے خاص طورپر شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس عمل کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں ، بازاریں تقریباً خالی ہیں ۔ضروری خدمات فراہم کرنے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ اس بند ، جسے ۴؍ دن ہوچکے ہیں،کے سبب اہم معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK