• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

خان یونس پر اسرائیلی بمباری میں۷؍ بچوں سمیت کئی افراد جاں بحق

Updated: January 09, 2025, 1:53 PM IST | Agency | Gaza/ New York

فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

In the photo after the bombing, Gaza City, which has been turned into ruins, has become the face of Israeli cruelty. Photo: INN
بمباری کے بعد کی تصویر میں کھنڈر میں تبدیل ہوچکا غزہ شہر اسرائیلی ظلم کی منہ بولتی تصویر بن چکا ہے۔ تصویر: آئی این این

جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت۱۳؍ افرادجاں  بحق ہوگئے۔ شہری دفاع اور حماس کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ پٹی کے شہر خان یونس پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں ۷؍ بچوں سمیت کم از کم۱۳؍ فلسطینی مارے گئے۔ سول ڈیفنس نے خان یونس شہر کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پراسرائیلی میں چار بچوں کی شہادت اور بیس زخمیوں کو منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار بچے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سول ڈیفنس نے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے قیزان میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے بعد تین بچوں سمیت پانچ افراد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دو افراد اسرائیلی حملے میں مارے گئے جس نے خان یونس کے جنوب مشرق میں ایک کار کو نشانہ بنایا۔ دو دیگر افراد شہر کے وسط میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری میں مارے گئے۔ 
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے کیا کہا؟
  فلسطین غزہ پٹی میں جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر زور دینا جاری رکھے گا۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے آر آئی اے نووستی کو دی۔ نومبر۲۰۲۴ء میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پٹی میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مسودہ قرارداد کو منظور کرنے کی کوشش کی۔ اس دستاویز کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، جو پہلے ہی پانچ بار کونسل کے ایسے اقدامات کو روک چکا ہے۔ منصور نے کہا ’’ہمیں اس جنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، اور ہم اقوام متحدہ چارٹر کے باب سات کے تحت ایک قرارداد کو اپنانے کیلئے سلامتی کونسل مطالبہ کرتے رہیں گے جس میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK