• Sun, 29 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام، ۴۸؍گھنٹوں میں ۵۲؍ فلسطینی شہید

Updated: September 29, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Gaza

 صہیونی فوج کی جانب سے ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ء سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۴۸؍ گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے ۴؍ نئے قتل عام کئے جن میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

A telling picture of Gaza destroyed by Israeli attacks. Photo: INN
اسرائیلی حملوں سے تباہ غزہ کی منہ بولتی تصویر۔ تصویر : آئی این این

 صہیونی فوج کی جانب سے ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ء سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۴۸؍ گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے ۴؍ نئے قتل عام کئے جن میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔  غزہ کی وزارت صحت نے سنیچرکو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں ۵۲؍شہداء اور۱۱۸؍ زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔  وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی جنگ میں ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک ۴۱؍ہزار ۵۸۶؍ فلسطینی شہید اور ۹۶؍ہزار ۲۱۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔  وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ ۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی قابض افواج غزہ پر تباہ کن جنگ کئے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے قصور شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ ۲۰؍ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا ۸۰؍ فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی زد میں ہے۔  ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK