• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ۵۰؍ سے زائد فلسطینی شہید، متعدد زخمی

Updated: August 22, 2024, 10:56 AM IST | Gaza

اسماعیل ہانیہ کے محافظ اور ملازمین بھی اسرائیلی حملے میں شہید۔

A photo taken shortly after the Israeli army attack in a Gaza area. Photo: INN.
غزہ کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے فوراً بعد کی تصویر۔ تصویر:آئی این این۔

غزہ میں اب اسرائیلی فوج نے اسکول، بازار، مکانات اور فون چارجنگ پوائنٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پٹی میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں حملوں میں کم از کم ۵۲؍ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں ۱۲؍ غزہ شہر کے ایک اسکول اور۹؍ دیر البلح کے ایک پرہجوم بازار والے علاقے میں مارے گئے۔ اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد۴۰؍ہزار۱۷۳؍ ہو گئی ہے، جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد۹۲؍ ہزار ۸۵۷؍ ہوچکی ہے۔ جبالیہ، دیر البلح، رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فورسز نے حملے کئے ہیں، الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے تل عز الزاطر میں اسرائیلی فورسیز کی ایک رہائشی عمارت پر بمباری میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسیز نے جنوبی شہر رفح اور قریبی علاقے خان یونس میں بھی حماد محلے میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑایا۔ وسطی دیر البلح کے مشرقی حصوں پر بھی وحشیانہ گولہ باری کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کے بعض محافظ اور ان کے دفتر ملازمین شاطی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی ہر اس شخص سے نفرت کی عکاسی کرتا ہے جس کا حماس رہنما سے قریبی یا دور کا تعلق ہے۔ بیان کے مطابق اسرائیل کے یہ جرائم، حماس رہنما کے بچوں اور نواسوں کے قتل یا ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر بمباری سے نہ تو شروع ہوئے اور نہ ہی یہ تہران میں قتل پر ختم ہوں گے۔ 
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں ۳؍ہلاک۶؍ زخمی
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ۳؍ اراکین ہلاک اورطبی عملےکے ۳؍ کارکنان سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے لبنان کے جنوب مغربی شہر طائر کے گاؤں الظاهرة پر فضائی حملہ کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK