• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رفح : کیمپ پرحملہ کیلئے استعمال شدہ ہتھیار امریکہ کے تھے: نیو یارک ٹائمز

Updated: May 30, 2024, 2:02 PM IST | Jerusalem

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمزنےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ رفح کے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیلئے اسرائیل نے جو ہتھیار استعمال کئے تھے وہ امریکہ کے تھے۔ خیال رہے کہ اتوار کو رفح کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں ۴۵؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ ۲۵۰؍ زخمی ہوئے تھے۔ عالمی سطح پر اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

The scene after the Israeli attack can be seen. Image: X
اسرائیل کے حملے کے بعد جائے وقوع کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رفح کے پناہ گزین کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیل نے جو ہتھیار استعمال کئے تھے انہیں امریکہ میںتیار کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اتوار کو اسرائیل نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ۴۵؍سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۲۵۰؍ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حملہ کی جگہ پر گولہ بارود کا جوملبہ تھا وہ جی بی یو ۳۹؍ کی باقیات تھیں، جو ایک بم ہے جسے امریکہ میں ڈیزائن اور منیوفیکچر کیا گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۳۶؍ہزار فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے رفح میں سرحدیں بند کرنے کے سبب وہاں انسانی امداد کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنے فوجی آپریشن کے بعد ۷؍ مئی کو رفح میں حملےشروع کئے تھے۔عالمی عدالت کے حکم کے بعد بھی اسرائیل نے رفح میں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK