• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: حماس کے لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ کیلئے فلسطینیوں میں غم وغصہ

Updated: May 21, 2024, 2:01 PM IST | Jerusalem

محصور غزہ میں فلسطینیوںنے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کے ذریعے حماس کے تین لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ پرغم و غصہ کا اظہار کیا۔ فلسطینیوں نے کہا کہ سزا امریکہ اور اسرائیل کو ملنی چاہئے ۔ جو(حماس) فلسطینیوں کے حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیںوہ مجرم کیسے ہو سکتے ہیں؟

On the Palestinian Gaza Strip Sea Shore. Photo: PTI
فلسطینی غزہ ساحل کے کنارے۔ تصویر: پی ٹی آئی

محصور غزہ میں فلسطینیوں نے آئی سی سی کے حماس کےتین لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کے معاملے میں غم وہ غصے کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں رفح کے یاسر الستاری نے کہا کہ فوجداری عدالت کے فیصلے کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ انہوں نے متاثر اور جلاد کو مساوی بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: جوبائیڈن نے امریکی وزراء کا دفاع کیا، کہا غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی

قاتل نیتن یاہو اور گینٹز ، جو فلسطینی شہریوں کو قتل کر رہے ہیں ، کو ان کے مساوی کیا گیا ہے جنہوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کی اور ان کے حقوق کا مطالبہ کیا۔ ہماری زمین ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ اگر سنوار (حماس کے لیڈر) اور اسماعیل ہانیہ کو گرفتار کیا گیا تو فلسطینی نسلیں اپنے حق کیلئے آوازیں بلند کرنا کبھی بند نہیں کریں گی۔

وہ لوگ جو فلسطین کیلئے مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنی زمین کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ مجرم کیسے ہو سکتے ہیں اور کیا مجرم محافظ ہو سکتا ہے؟‘‘ بے گھر فلسطینی محمد عبدل ، جو نصرت پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیرہیں،نے کہا کہ وہ جو اپنی زمین کی حفاظت کیلئےجدوجہد کر رہے ہیں کبھی مجرم نہیں ہو سکتے۔

سزا امریکہ اور اسرائیل کو دی جانی چاہئے۔ اسرائیل نے ۱۹۴۸ء میں ہم پر قبضہ کیا تھا۔ اگر کوئی میرے گھر میں گھستا ہے تو کیا میں اپنا دفاع نہیں کروں گا؟مجھےان تمام ذرائع سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے جو خدا نے بنائے ہیں۔ ہتھیار اور امن ، مجھے وہ چیز حاصل کرنے کا مکمل حق ہے جو میری ہے۔آئی سی سی اسرائیلی قبضے اور امریکہ کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآف گیلنٹ اور حماس کے تین لیڈران کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ فلسطینی آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآف گیلنٹ، دیگراسرائیلی لیڈران اور حماس کے ۳؍ وزراء کے خلاف حراستی وارنٹ کی درخواست دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ کریم خان نے ان افراد کے خلاف مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے حراستی وارنٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: جوبائیڈن نے امریکی وزراء کا دفاع کیا، کہا غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی

کریم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے پاس یہ ماننے کیلئے معقول بنیاد یںہیں کہیہ پانچوں افراد مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی ’’مجرمانہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔‘‘خیال رہے کہ حماس کے تین لیڈران اسماعیہ ہانیہ، یحی سنوار، محمد المساری اور اسماعیل ہانیہ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK