• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرینکا گاندھی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی ، پارلیمنٹ میں فلسطینی پرس لے کر پہنچیں

Updated: December 16, 2024, 3:36 PM IST | New Delhi

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچی تھیں۔یاد رہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

Priyanka Gandhi carried a bag with the name of Palestine. Photo: X
پرینکا گاندھی فلسطین کے نام والا بیگ لئے ہوئے۔تصویر: ایکس

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ میں فلسطین کے نام کا بیگ لے کر پہنچیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ایسا بیگ لیا ہوا تھا جس پر ’’فلسطین‘‘ لکھا ہوا تھا۔ کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آج پرینکا گاندھی کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں مخصوص بیگ لے کر فلسطین کے ساتھ اپنے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ فلسطین کے ساتھ ’’ہمدردی، انصاف اور انسانیت‘‘ کی علامت ہے۔ پرینکا گاندھی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی جنیوا کنویشن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ہے۔‘‘

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور ان کے ہاتھ میں فلسطینی بیگ ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو فلسطینی سفارتخانے کے ہیڈ عابد الرازگ نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ عابد الرزاگ نے پرینکا گاندھی کو ایک تصویر پیش کی تھی جس م

 


عبدالرزاگ نے کہا تھا کہ ’’رکن پارلیمان پرینکا گاندھی نے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘یاد رہے کہ پرینکا گاندھی نے متعدد مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں اب تک ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائدز خمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK