• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۳؍اسرائیلی یرغمال اور۱۸۳؍فلسطینی قیدیوں کی رہائی

Updated: February 02, 2025, 12:42 PM IST | Agency | Gaza

دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز پیر کو ہوگا جس میں جنگ کے مستقل خاتمے پر غور کیا جائے گا۔

After the liberation in the West Bank, the Palestinian citizens were welcomed like this.  Photo: AP/PTI
مغربی کنارےمیں رہائی کے بعد فلسطینی شہریوں کا کچھ اس طرح استقبال کیا گیا۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

حماس کی جانب سے جنوبی اور شمالی غزہ میں دو الگ الگ مقامات سے۳؍ اسرائیلی یرغمالوں کیتھ سیگل، اوفر کلڈرون اور یارڈن بیبس کو رہا کر دیا گیا جس کے بعد ۱۸۳؍فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار رہا ئی کا آغاز ہوا۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے بتایا کہ قیدیوں کے چوتھے تبادلے میں ۱۸۳؍ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ 
 یاد رہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں ۳؍ اسرائیلی خاتون کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل سے۹۰؍ فلسطینیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں حماس نے ۴؍اسرائیلی خاتون کو جبکہ اسرائیلی نے۱۲۰؍ فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔ تیسرے مرحلے میں حماس نے ۵؍تھائی خاتون سمیت۸؍ یرغمالوں کو رہا کیا۔ چوتھے مرحلے میں  حماس نے ۳؍ یرغمالوں کو رہا کیا اور اس کے بدلے میں اسرائیل نے ۱۸۳؍ قیدی رہا کئے۔ دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز پیر کو ہوگا جس میں باقی یرغمالوں کی رہائی اور جنگ کے مستقل خاتمے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ 
  اسی دوران اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر ہربون میں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کو گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کی شادی کی تقریب میں چھاپے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں مہمان بھی موجود ہیں، اسی دوران اسرائیلی فوج اچانک ہال میں داخل ہوتی ہے اور دولہے کو زبردستی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK