• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ کے سٹی اسکول پراسرائیلی فوج کا حملہ، بمباری میں۵؍ بچوں سمیت ۸؍ افراد جاں بحق

Updated: September 20, 2024, 11:51 AM IST | Agency | Gaza

غزہ شہر کے مشرق میں بے گھر لوگوں کی ایک اسکول ہاؤسنگ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم آٹھ فلسطینی مارے گئے۔

A photo after the bombing in a residential area. Photo: INN
ایک رہائشی علاقے میں بمباری کے بعد کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

غزہ شہر کے مشرق میں بے گھر لوگوں کی ایک اسکول ہاؤسنگ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم آٹھ فلسطینی مارے گئے۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ محلے میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ابن الہیثم اسکول پر بمباری کی۔ غزہ سول ڈیفنس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ’’ہماری ٹیموں نے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ۵؍ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ متاثرین کی لاشیں نکال لی ہیں۔ ‘‘
 مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے سے اسکول کے صحن اور کلاس رومز کو کافی نقصان پہنچا۔ دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے غزہ شہر میں ابن الہیثم اسکول کے نام سے مشہور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو جنوبی اسرائیلی سرحد کے ذریعے حماس کےحملے کا بدلہ لینے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی، اس حملے کے دوران تقریباً۱۲۰۰؍ افراد ہلاک اور تقریباً ۲۵۰؍کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ غزہ میں قائم صحت کے حکام کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد۴۱۲۷۲؍ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK