• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترکی نے غزہ میں اسپتال پر حملوں پر تنقید کی

Updated: July 16, 2024, 7:13 PM IST | Jerusalem

ترکی کی وزارت خارجہ نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ پر شدید تنقید کی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

A hospital in Gaza can be seen after the Israeli attack. Photo: X
اسرائیل کے حملے کے بعد غزہ کے ایک اسپتال کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس

ترکی کی وزارت خارجہ نے غزہ میں واقع ترکی- فلسطین فرینڈشپ/دوستی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے پر سخت تنقید کی۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ فلسطینی میڈیا میں گردش کررہی تصویر، جس میں چند اسرائیلی فوجی، غزہ کے ترکی-فلسطین دوستی اسپتال کے سامنے کھڑے ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ 
وزارت نے مزید کہا کہ مذکورہ اسپتال غزہ میں کینسر کے مریضوں کیلئے معالجہ کا واحد مرکز تھا۔ 

وزارت خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج کے ذریعے اسپتال کو بھاری نقصان پہنچانا اور اسے فلسطینیوں کے خلاف فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنا، اسرائیل کی مرحلہ وار پالیسی کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا مقصد فلسطین اور اسکی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ ترکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس حملے کیلئے ذمہ دار افراد کو عالمی عدالت میں انصاف دلانے کیلئے کام کرتا رہے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK