• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: غزہ میں انسانی بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے: اقوام متحدہ

Updated: November 23, 2024, 4:04 PM IST | Jerusalem

یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ ’’غزہ میں جنگ کے دوران قانون اور احکام کی بالادستی مکمل طور پر ختم ہونے کی وجہ سے انسانی بحران میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور فلسطینی خطہ ناقابل رہائش بن چکا ہے۔‘‘

The threat of looting of aid trucks in Gaza is increasing. Photo: X
غزہ میں امدادی ٹرکوں کو لوٹنے کا خطرہ بڑھتا جارہاہے۔ تصویر: ایکس

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے سینئر حکام نے کہا کہ ’’غزہ میں جنگ کے دوران قانون اور احکام کی بالادستی مکمل طور پر ختم ہونے کی وجہ سے انسانی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور فلسطینی خطہ ناقابل رہائش بن چکا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کے سینئر اہلکار نتالی بوکلی نے مزید کہا کہ ’’عالمی فوجداری عدالت کے ذریعے اسرائیلی وزراء اور حماس کے سینئر لیڈر کے خلاف حراستی وارنٹ جاری کرنے کا مطلب یہ ہے کہ لاکھوں افراد کے ساتھ ہوئے مظالم کا حساب لیا جائے گا۔‘‘یو این آر ڈبلیو اے کے ڈپٹی کمشنر جنرل بوکلی نے مزید کہا کہ ’’بنیادی طور پر غزہ کی آدھی سے زیادہ آبادی کو بھکمری کے دوران خوارک اور صاف پانی کی شدید ضرورت ہے۔‘‘اسرائیلی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ ایک قانون پاس کیا تھا جس کے ذریعے یو این آر ڈبلیواے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے ذریعے جنوری ۲۰۲۵ء میں اس نافذ کیا جائے گا۔ یو این آر ڈبلیواے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ ’’یو این آر ڈبلیو اے پر پابندی عائد کی گئی تواس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔‘‘
قبرص میں ایک پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے بوکلی نے کہا کہ ’’جنگ سے قبل فلسطینیوں کی امداد کیلئے غزہ میں ۵۰۰؍ ٹرک غزہ میں داخل ہوتے تھے جبکہ یہ کم ہوکر ۳۷؍ ہوچکے ہیں۔ اب غزہ میں جو امداد داخل ہوتی ہے ان کا مجرمانہ گینگس کے ذریعے لوٹے جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسمبلی انتخابات نتائج: مہاراشٹر میں مہایوتی، جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک

یاد رہے کہ ۱۶؍نومبرکو غزہ میں داخل ہونے والے تقریباً ۱۰۰؍ ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا تھا۔ انہوں نےغزہ کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’غزہ ناقابل رہائش بنتا جا رہا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کیلئے کوئی بھی جوابدہی قبول کرنے کیلئے تیارنہیں ہے۔جمعرات کو آئی سی سی کے ذریعے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یووو گیلنٹ کے خلاف جاری کئے گئے حراستی وارنٹ جوابدہی کا آغاز ہیں۔‘‘یاد رہے کہ جمعرات کو آئی سی سی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، یووو گیلنٹ اور حماس کے لیڈر ابراہیم المسری، جنہیں محمد دیف بھی کہا جاتا ہے، کے خلاف جگنی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے حراستی وارنٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK