اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال نے اپنے حالیہ پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’افریقی ملک میں ’’ناقابل رسائی سڑکوں،عدم تحفظ اور سیلاب کی وجہ سے طبی خدمات متاثر ہورہی ہیں اور بچے ناقص تغذیہ کا شکار ہیں۔‘‘ قبل ازیں یو این نے سوڈان میں بھکمری اور بے گھر ہونے کےبحران کے متعلق متنبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال (یونیسیف) نے اتوار کو اپنے پوسٹ میں کہا کہ ’افریقی ملک سوڈان میں ’’عدم تحفظ، سیلاب اور ناقابل رسائی سڑکوں ‘‘ کی وجہ سے لوگوں تک طبی رسائی میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔‘‘ادارےنے متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ’’یونیسیف کے طبی سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کی طبی تشخیض کی جارہی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں کتنے بچے ناقص تغذیہ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد
یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں نے سوڈان کے بحران کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے نتیجے میں وہاںکے شہری بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔سوڈان اورآر ایس ایف کےدرمیان اپریل ۲۰۲۳ء میں جنگ کی شروعات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ۲۰؍ہزارافراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ کروڑوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں ۱ء۶؍ اندرونی طور پر بے گھر ہوئےہیں جبکہ ۵ء۱؍ملین افراد نے بیرون ممالک میں پناہ لی ہے۔
سوڈان میں بھکمری
اقوام متحدہ (یو این) نے خبردار کیا ہے کہ’’سوڈان میں بھکمری کا بحران بڑھ رہا ہے جبکہ وہاں کے زم زم کیمپ میں بھکمری کی تصدیق بھی کی جاچکی ہے۔