• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اگر حماس جنگ بندی کی تجویز قبول کرتا ہے تو اسرائیل بھی مان جائے گا: امریکہ

Updated: June 03, 2024, 5:00 PM IST | Washington

وہائٹ ہاؤس کے قومی تحفظ کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ اگر حماس امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرتا ہے تو امریکہ کو توقع ہے کہ اسرائیل بھی تجویز قبول کر لےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن نے وہائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کے دوران اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی تین مرحلوں پر مبنی تجویز کا اعلان کیا تھا جس کا حماس نے استقبال کیا تھا۔

John Kirby. Image: X
جان کربی۔ تصویر: ایکس

وہائٹ ہاؤس کے قومی تحفظ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اگر حماس امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیتا ہے تو امریکہ کا ماننا ہے کہ اسرائیل بھی اسے مان لے گا۔ انہوں نے یہ اس اسرائیل بھی اسے مان لے گا۔انہوں نے اے بی سی نیوز پروگرام میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ اسرائیل کی تجویز ہے اور ہمیں مکمل توقع ہے کہ اگر حماس اس تجویز کو قبول کر لیتا ہے تو اسرائیل بھی اسے مان لے گا۔ 
تاہم، اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ ان کا فوجی مقصد کبھی تبدیل نہیں ہوگا اور تب تک جنگ بندی نہیںہو گی جب تک حماس تباہ نہیں ہوجاتا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ۳۶؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے ۷؍ مئی کو رفح میں اپنا فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK