• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اہل غزہ کو اوسطاً ۲؍دن میں ایک بار کھانا مل رہا ہے

Updated: September 21, 2024, 12:37 PM IST | Agency | United Nations

اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف اہل غزہ کو اوسطاً۲؍دن میں ایک بار کھانا مل رہا ہے۔

Displaced Palestinians can be seen taking food at the UN relief center. Photo: INN
اقوام متحدہ کے راحتی مرکز پر بے خانماں فلسطینیوں کو کھانا لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزّہ کے شہریوں کو۲؍ دن میں صرف ایک بار کھانا میسر ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ۱۱؍ ماہ سے اسرائیلی درندگی کا شکار غزہ کے عوام کو اوسطاً۲؍ دن میں صرف ایک بار کھانا مل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لئے امدادی ایجنسی انروا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے مہاجرین کی تعداد۲؍ملین تک پہنچ گئی ہے۔ مگر ان مہاجرین کے لئے غذائی امداد کا۸۳؍ فیصد حصہ غزہ میں نہیں پہنچ پارہا۔ ’ انروا‘ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی اوسطاً۲؍ دن میں صرف ایک وقت کا کھانا حاصل کر پا رہے ہیں۔ انروا اور اس کے شراکت داروں کی جانب سے ناکافی خوراک کے اثرات میں کمی کے لئے بچوں میں ’ہائی انرجی بسکٹس ‘ تقسیم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ پر۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ان حملوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقے قحط سالی کی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔ اسرائیل کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے خوراک، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی اشیاء اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات مہیا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK