• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ۶؍ ریاستوں کے ہوم سیکریٹری کا تبادلہ کیا

Updated: March 18, 2024, 4:53 PM IST | New Delhi

ہندوستان میں عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک کی چھ ریاستوں کے ہوم سیکریٹری کے تبادلے کا حکم جاری کیا جن میں گجرات، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کے ہوم سیکریٹری شامل۔ مہاراشٹرحکومت کے ذریعے ہدایت کی تعمیل نہ کرنے پر سر زنش۔ تبادلوں کے ذریعے مساوات قائم کرنے کی کوشش۔

Chief Election Commissioner Rajiv Kumar with SS Sindhu. Photo: PTI
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ایس ایس سندھو کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن آف انڈیانے پیر کو چھ ریاستوں گجرات، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے ہوم سیکریٹریز کا تبادلہ کر دیا تاکہ لوک سبھا کے آئندہ انتخابات کیلئے مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔ خبروں کے مطابق پولیس ریگولیٹنگ باڈی نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار کو بھی ہٹا دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے چند دنوں بعد ہی ای سی آئی راجیو کمار کے ماتحت پولنگ پینل نے میزورم اور ہماچل پردیش کے جنرل انتظامی محکموں کے سیکریٹریز کو بھی ہٹا دیا اور برہن ممبئی میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل، ایڈیشنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ انتخابی امور سے منسلک اپنے ایسے افسران کا تبادلہ کریں جو تین سال مکمل کر چکے ہیں یا اپنے آبائی ضلع میں تعینات ہیں۔ تاہم، پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر نے چند میونسپل کمشنروں اور کچھ اضافی اور ڈپٹی میونسپل کمشنروں کے سلسلے میں ہدایات کی تعمیل نہیں کی، ریاست کے چیف سکریٹری سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ باڈی نے پیر کی شام۶؍ بجے تک بی ایم سی اور ایڈیشنل اور ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK