سال۹۲ سوروس نےچھوٹے بیٹے ایلیکس کو دسمبر میں ہی فنڈنگ فراہم کرنےو الے اپنے ادارے کا چیئرمین بنا دیا تھا
EPAPER
Updated: June 14, 2023, 12:27 PM IST | Washington
سال۹۲ سوروس نےچھوٹے بیٹے ایلیکس کو دسمبر میں ہی فنڈنگ فراہم کرنےو الے اپنے ادارے کا چیئرمین بنا دیا تھا
ارب پتی امریکی سرمایہ کار جارج سوروس جو امریکہ اور بیرونِ امریکہ بائیں بازوکی فنڈنگ کیلئے جانے جاتے ہیں، نے اپنی ۲۵؍ بلین ڈالر یعنی تقریباً۲؍لاکھ کروڑ روپے کی سلطنت اپنے چھوٹے بیٹےایلیکس کو سونپ دی ہے ۔ ۹۲؍ سالہ سوروس جو ۶ء۷؍ بلین ڈالرکی املاک کے مالک اور دنیا کے۴۰۰؍ امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، کی جگہ’ اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن‘ (او ایس ایف)کے چیئرمین اب ایلیکس ہیں۔ انہیں دسمبر میں ہی یہ عہدہ سونپ دیا گیا تھا۔
’اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن‘ سوروس کی سلطنت کے ایک بڑے حصے کا انتظام سنبھالتا ہے جس میں کروڑوں روپے کے عطیات کی فراہمی بھی شامل ہے ۔ ۲۰۱۷ء میں انہوں نے۱۸؍ بلین ڈالر( تقریباً۱ء۴؍لاکھ کروڑ روپے) اپنے فیملی آفس سے اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن کو منتقل کئےتھے۔ الیکس نے حال ہی میں وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ اپنے والد سے ’’زیادہ سیاسی‘‘ ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے سال امریکی انتخابات میں سوروس آرگنائزیشن مالی محاذ پر اہم رول ادا کر سکتاہے۔سوروس کی غیر منافع بخش تنظیم ’اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن‘ کا قیام ۱۹۹۳ء میں ہوا تھا۔ یہ۱۲۰؍ سے زیادہ ممالک میں سرگرم ہے۔ اس کے ذریعہ ہر سال تقریباً۱۲؍ ہزار کروڑ روپے انسانی حقوق کی حمایت اور جمہوریت کےفروغ کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ اس سال کے اوائل میں جارج سوروس اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان جمہو ری ملک ہے لیکن وزیراعظم مودی جمہوری نہیں ہیں، سوروس نے دوٹوک لہجے میں کہاتھا کہ مو دی کی تیز رفتار ترقی کی وجہ مسلم مخالف تشدد ہے۔