• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جارجیا :  مظاہرین کو کھدیڑنے کے باوجود حکومت مخالف احتجاج جاری

Updated: December 03, 2024, 2:06 PM IST | Agency | Tbilisi

پولیس نے مظاہرین کو تبلیسی کے رستاویلی ایونیو سے باہر کردیا لیکن مظاہرین دارالحکومت میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

Police and protesters can be seen face to face on Rustaveli Avenue. Photo: INN
رستاویلی ایونیو پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جارجیا کی رائٹ پولیس نےاپوزیشن کی ریلی میں حصہ لینے والوں کو پیر کی صبح تبلیسی کے رستاویلی ایونیو سے باہر دھکیل دیا۔ مظاہرین اتوار سے یہاں جمع تھے۔ خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے نامہ نگار نے یہ اطلاع دی۔ ریلی میں حصہ لینے والوں کو پیر کی رات پارلیمنٹ کے سامنے رستاویلی ایونیو کے ساتھ منتشرکردیا۔ انہوں نے صبح تک اس کے کچھ حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ خصوصی دستے پیر کی صبح آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے انہیں وہاں سے بھگانے میں کامیاب ہوئے۔ نامہ نگار نے اطلاع دی کہ خصوصی دستوں نے شہر کے مرکز میں اپوزیشن کے باقی حامیوں کو گھیرلیا۔ پولیس نے مظاہرین کو رستاولی میٹرو اسٹیشن کے قریب کئی اطراف سے روکا، جس سے متصل ریلی کے حامی جمع تھے۔ قابل ذکر ہے کہ جارجیا میں اپوزیشن کے مظاہروں کا ایک اور سلسلہ جمعرات کو شروع ہوا، جب وزیر اعظم اراکلی کوباخیدزے نے ۲۰۲۸ء تک یورپی یونین میں ملک کی رکنیت پر مذاکرات شروع کرنے کے معاملے پر غور کو معطل کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔ 
اپوزیشن لیڈر کوحراست میں لیا گیا
 جارجیا کی پولیس نے تبلیسی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اپوزیشن اتحاد کے لیڈر زوراب جاپریزے کو حراست میں لے لیا ہے۔ جارجیا کے میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی کہ مسٹر جاپاریزے کو تبلیسی میں ایلا چاواچاوزے ایوینیو پر حراست میں لیا گیا، جہاں مظاہرین رستاویلی ایونیو سے منتقل ہوئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK