• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جرمنی: فیرس وہیل میں آگ لگنے سے ۲۳؍ افراد زخمی

Updated: August 18, 2024, 8:58 PM IST | Berlin

مشرقی جرمنی میں لیپزگ کے قریب ایک میوزک فیسٹیول میں فیرس وہیل کے دو ہنڈولوں میں آگ لگنے سے ۲۳؍ افراد زخمی ہو گئے۔ جس گنڈولا میں آگ لگی اس میں کوئی مسافر نہیں بیٹھا تھا۔

Two of the Ferris wheel`s carousels are on fire. Photo: INN.
فیرس وہیل کے دو ہنڈولوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق مشرقی جرمنی میں لیپزگ کے قریب ایک میوزک فیسٹیول میں فیرس وہیل کے دو ہنڈولوں میں آگ لگنے سے ۲۳؍ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی رات آگ ایک ہنڈولا میں شروع ہوئی پھر دوسرے میں پھیل گئی۔ اس کی وجہ سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے اور ایک گرنے سے زخمی ہوا۔ 
واضح رہے کہ یہ حادثہ لیپزگ کے قریب سٹورمتھلر جھیل پر ہائی فیلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ پولیس تاحال تفتیش میں مصروف ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ اتوار کی صبح تک پولیس زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی ٹھوس معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھی۔ ڈی پی اے نے رپورٹ کیا کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا بھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔ فیرس وہیل کے آپریٹر نے ڈی پی اے کو بتایا کہ جس ہنڈولامیں آگ لگی اس میں کوئی مسافر نہیں بیٹھا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK