• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جرمنی : پارلیمانی انتخابات کیلئے مباحثہ کا دور ختم، ووٹنگ اتوار کو ہوگی

Updated: February 22, 2025, 2:13 PM IST | Agency | Berlin

انتخابات میں ۷؍ اہم جماعتیں بنڈاسٹاگ (جرمن پارلیمان) میں نشستوں کے لئے مقابلہ کر رہی ہیں۔

The participants of the TV debate `Final Round`, which will be broadcast live on Thursday, can be seen. Photo: INN
جمعرات کو لائیو براڈ کاسٹ ہونے والے ٹی وی مباحثے ’فائنل راؤنڈ‘ کے شرکاء دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کیلئے سرکردہ لیڈران اور چانسلر کے امیدواروں کے درمیان مباحثہ کا دور ختم ہوگیا ہے۔ یہاں   ملک بھر میں  اتوار کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔ اس سے قبل آخری ٹی وی مباحثے میں روس کے یوکرین پر حملے، دفاعی اخراجات اور ہیلتھ کیئر جیسے موضوعات پر لیڈران نے اپنے خیالات بیان کئے۔’فائنل راونڈ‘کے عنوان سے آخری مباحثہ جمعرات کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔ شرکاء نے یوکرین پر روس کے حملے، نیٹو نیز یوکرین اور نیٹو اتحاد کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے رویے اور صحت کی دیکھ بھال کی پالیسی جیسے مسائل پر بھی بات کی۔فریقین نے موسمیاتی بحران اور ملک کو توانائی کی پالیسی پر بھی اپنی رائے دی۔ ’ڈی ڈبلیو‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوارکو  انتخابات میں ۷؍ اہم جماعتیں بنڈاسٹاگ (جرمن پارلیمان) میں نشستوں کے لئے  مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر، تین دائیں طرف جھکاؤ والی اور چار بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ جرمن سیاست میں مختلف نظریات کی حامل یہ جماعتیں اور ان کے لیڈران ووٹروں کو راغب کرنے کی آخری کوشش کررہے ہیں۔ رائے شماری  کے تازہ جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں برتری حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ قدامت پسند جماعت سی ڈي یو کو تقریباً۳۰؍ فیصد حمایت حاصل ہے جب کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) تقریباً۲۰؍ فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ موجودہ چانسلر اولاف شولس کی سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ۱۵؍ فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ان کی اتحادی جماعت گرین پارٹی صرف۱۳؍ فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر نظر آ رہی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK