• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

گھاٹ کوپر: ۷؍ منزلہ عمارت میں آتشزدگی

Updated: September 15, 2024, 10:17 AM IST | Mumbai

۱۳؍ افراد متاثر، تقریباً ۹۰؍ افراد کو بحفاظت بلڈنگ سے نکالا گیا

A scene of the fire at Shanti Sagar Building in Ramabai Colony.
رمابائی کالونی میں واقع شانتی ساگر بلڈنگ میں آتشزدگی کا ایک منظر۔

 مضافات کے گھاٹ کوپر میں واقع ایک ۷؍ منزلہ عمارت میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب دیر گئے بھیانک آگ لگ گئی اور اس دوران ۱۳؍ افراد کو دم گھٹنے کی وجہ سے علاج کیلئے اسپتال  پہنچایا گیا جبکہ تقریباً ۹۰؍ افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا گیا۔
 فائر بریگیڈ سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ آگ گھاٹ کوپر (مشرق) کے پنت نگر میں رمابائی کالونی میں واقع شانتی ساگر بلڈنگ میں شب تقریباً ایک بج کر ۳۵؍ منٹ پر لگی تھی۔ آگ اس عمارت کے گرائونڈ فلور پر واقع الیکٹرک میٹر کی کیبن میں لگی تھی لیکن اس کا دھواں اوپری منزلوں پر پھیل گیا تھا۔ 
  مقامی افراد کے مطابق چونکہ شب کو اکثر مکین گہری نیند میں سو رہے تھے اس لئے فوری طور پر آتشزدگی سے آگاہ نہیں ہوسکے، نچلے منزلوں پر رہائش پذیر افراد کی دھوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے نیند کھلی تو ہر طرف گہرا دھواں دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔ شور سن کر پوری عمارت کے لوگ جاگ گئے اور اس دوران کسی نے فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دے دی تھی۔فائر بریگیڈ عملہ نے عمارت میں پھنسے ا فرادکو زینوں سے باہر نکالا اور جن افراد کو دم گھٹنے سے سانس لینے میں دقت پیش آرہی تھی انہیں راجا واڑی اسپتال پہنچایا گیا۔ 
  اس سلسلے میں اسپتال میں موجود ڈاکٹر انعامدار  نے بتایا کہ متاثرین میں سے عامر اقبال خان (۲۷) کو او پی ڈی میں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا اور باقی افراد کو اسپتال داخل کرلیا گیا ہے جن کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ متاثرین میں ۱۷؍ سال سے ۶۰؍ سال تک کے افراد شامل ہیں اور ان میں خواتین کی تعداد ۹؍ بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK