Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیتا اور ناٹیہ شاستر جیسی قدیم ہندوستانی تحریریں یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل

Updated: April 18, 2025, 10:12 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوت گیتا اور بھارت منی کے ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے’’ `میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘‘ میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ہر ہندوستانی کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوت گیتا اور بھارت منی کے ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے’’ `میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘‘ میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ہر ہندوستانی کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ دراصل جمعہ کومرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ’ایکس‘ کے ذریعے اطلاع دی کہ’ `گیتا‘ اور’ `ناٹیہ شاستر‘ کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 
وزیر اعظم مودی کا ردعمل 
مرکزی وزیر شیخاوت کی اس پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم مودی نے لکھا:’’پوری دنیا میں ہر ہندوستانی کیلئے فخر کا لمحہ۔ گیتا اور ناٹیہ شاستر کا یونیسکو کے’ `میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ میں شامل ہونا ہمارے ابدی علم اور شاندار ثقافت کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کا ثبوت ہے۔ گیتا اور ناٹیہ شاستر نے صدیوں سے تہذیب اور شعور کی آبیاری کی ہے۔ ان کی بصیرت آج بھی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔ ‘‘

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کا بیان
شیخاوت نے ’ایکس‘ پر لکھا’’ ہندوستان کی تہذیبی وراثت کیلئے ایک تاریخی لمحہ۔ بھگوت گیتا اور بھارت منی کا ناٹیہ شاستر اب یونیسکو کے’ `میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز ہندوستان کی ابدی حکمت اور فنکارانہ صلاحیتوں کا جشن ہے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ لازوال تخلیقات صرف ادبی خزانے ہی نہیں، بلکہ فلسفیانہ اور جمالیاتی بنیادیں بھی ہیں جنہوں نے ہندوستان کے عالمی نظریے اور ہمارے سوچنے، محسوس کرنے، جینے اور اظہار کرنے کے انداز کو تشکیل دیا ہے۔ اب اس بین الاقوامی رجسٹر میں ہندوستان کے۱۴؍ اہم تاریخی دستاویزات شامل ہو چکے ہیں۔ 

’میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ کیا ہے؟
’میموری آف دی ورلڈ رجسٹر‘ یونیسکو کی طرف سے شروع کیا گیا ایک پروگرام ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی اہم تاریخی و دستاویزی وراثت کو محفوظ کرنا اور عام لوگوں کیلئے قابلِ رسائی بنانا ہے۔ اس پروگرام کی شروعات ۱۹۹۲ءمیں ہوئی تھی۔ ثقافتی اور قدرتی ورثے کے احترام و تحفظ کیلئے ہر سال۱۸؍ اپریل کو `ورلڈ ہیریٹیج ڈے (عالمی ورثہ دن) منایا جاتا ہے۔ یہ دن۱۹۷۲ءمیں یونیسکو کے تحت منعقد ہونے والے عالمی ورثہ کنونشن کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک نے اہم ثقافتی و قدرتی مقامات کے تحفظ کا عہد کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK