گودریج انٹرپرائزز گروپ (جی ای جی) نے اپنے صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے نئے امکانات کھولنے کے مقصد کے ساتھ اپنی نئی تصور شدہ برانڈ شناخت کا آغاز کیا۔ اس میں لوگو کارنگ کا تبدیل کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 29, 2024, 10:03 PM IST | Agency | Mumbai
گودریج انٹرپرائزز گروپ (جی ای جی) نے اپنے صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے نئے امکانات کھولنے کے مقصد کے ساتھ اپنی نئی تصور شدہ برانڈ شناخت کا آغاز کیا۔ اس میں لوگو کارنگ کا تبدیل کیا گیا ہے۔
گودریج انٹرپرائزز گروپ (جی ای جی) نے اپنے صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے نئے امکانات کھولنے کے مقصد کے ساتھ اپنی نئی تصور شدہ برانڈ شناخت کا آغاز کیا۔ اس میں لوگو کارنگ کا تبدیل کیاگیا ہے۔نئے برانڈ کی شناخت گودریج کے بھرپور ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ڈیزائن کی قیادت میں اختراع کے ذریعے۲۰۴۷ء تک ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لینے کے گروپ کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے صارفین کے تجربے کو بڑھانا بھی مقصد ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ای جی کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر جمشید گودریج نے کہا’’ہندوستان کی ترقی کی ضروریات سے مطابقت رکھنے کی صلاحیت نے ہماری مسلسل ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اور برانڈ کی اختراع ہماری خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم اپنے صارفین کو مزید قیمتی حل اور تجربات فراہم کرنا چاہتے ہیں، برانڈ کوصارفین کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ترقی کرتے رہنا ہوگا۔‘‘