• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پائلٹوں کو روکنے کیلئے گوفرسٹ ایئرلائن کا بھاری آفر،ایک لاکھ تک ہر ماہ بونس

Updated: May 30, 2023, 11:23 AM IST | New Delhi

کمپنی چھوڑ نے والے پائلٹوں کیلئے بھی یہ پیشکش ،انہیں استعفیٰ واپس لینے کیلئے ۱۵؍ جون تک کا وقت

Gofirst filed for bankruptcy on May 2, and has since been trying to restart operations.
گوفرسٹ نے ۲؍مئی کو دیوالیہ ہونے کی درخواست دائر کی تھی، اس کے بعد سے وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے

مالی بحران کا شکار ’گو فرسٹ ایئر لائنز انڈیا لمیٹڈ‘ نے اپنے پائلٹوں کو روکنے کیلئے تنخواہ میں زبردست  ا ضافے کی پیشکش کی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پائلٹوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے اور فرسٹ آفیسرز کو۵۰؍ ہزارروپے اضافی تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔کمپنی نے۲؍مئی کو دیوالیہ ہونے کی درخواست دائر کی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کمپنی نے اسے’ رٹینشن الاؤنس‘ کا نام دیا ہے اور اسے یکم جون سے نافذ کیا جائے گا۔
 ذرائع کے مطابق ایئر لائن نے  اپنی یہ پیشکش  ان پائلٹوں کیلئے بھی رکھی ہے جو کمپنی چھوڑ چکے ہیں لیکن واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہیں استعفیٰ واپس لینے کیلئے ۱۵؍ جون تک  کا وقت دیا گیا ہے۔ایئر لائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جلد ہی کمپنی سے طویل عرصے سے وابستہ ملازمین کیلئے  خصوصی بونس کا نظام دوبارہ شروع کرے گی۔امبیشن  باکس کے ا عدادوشمار کے مطابق گو فرسٹ  ایئر لائن کے پائلٹوں کو فی الحال۵؍ لاکھ ۳۰؍ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جبکہ اسپائس جیٹ کے پائلٹوں کی ماہانہ تنخواہ ۷؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار  روپے ہے۔ اسپائس جیٹ نے حالیہ مہینوں میں اپنے پائلٹوں کی تنخواہیں دوگنی کر دی ہیں۔ پچھلے ہفتے سول ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے  نے گو فرسٹ کو۳۰؍ دن  کے ا ندر  بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی سے یہ بھی  پوچھا گیا تھاکہ اس کے پاس کتنے پائلٹ ہیں؟
کمپنی کا  خسارہ 
 کمپنی کے ایک نمائندے نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہےکہ کمپنی کو کتنا خسارہ ہوا ہے حالانکہ یہ اطلاع ہےکہ مسافروں کی تعداد میں کمی کا کمپنی کے مالیاتی نظام پر بہت بڑا اثر پڑا ہے۔ مالی سال۲۰۲۲ء میں کمپنی کو۲۱۸؍ ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پچھلے سال یہ نقصان ۱۰۵؍ ملین ڈالر  کاتھا۔وبائی امراض کے بعد پوری دنیا میں ہوا بازی کا شعبہ عملے کی کمی سے دوچار ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو اس مالی سال میں۵؍ ہزار افراد کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح ایئر انڈیا بھی اس سال۴۲۰۰؍ سے زیادہ کیبن کریو اور۹۰۰؍ پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK