مغربی مضافات علاقے اندھیری میں گوپال کرشنا گوکھلےبریج کا تعمیراتی کام صد فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پل اور پل کے دیگر تمام ذیلی کام میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر یعنی۳۰؍ اپریل۲۰۲۵ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: April 27, 2025, 12:13 PM IST | Mumbai
مغربی مضافات علاقے اندھیری میں گوپال کرشنا گوکھلےبریج کا تعمیراتی کام صد فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پل اور پل کے دیگر تمام ذیلی کام میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر یعنی۳۰؍ اپریل۲۰۲۵ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔
مغربی مضافات علاقے اندھیری میں گوپال کرشنا گوکھلےبریج کا تعمیراتی کام صد فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ پل اور پل کے دیگر تمام ذیلی کام میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر یعنی۳۰؍ اپریل۲۰۲۵ءتک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے جوڑنے والا ا ہم لنک وکھرولی ریلوے اسٹیشن کے اوپر سے گزرنے والے فلائی اوور کی تعمیر کاکام بھی ۹۵؍فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ پل کے باقی کاموں کو۳۱؍ مئی ۲۰۲۵ءتک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بانگر نے یہ اعلانات کئے ہیں۔ افسر نے گزشتہ روز گوکھلے بریج اور وکھرولی فلائی اوور بریج کا دورہ کیااور متعلقہ افسران سے اس کی معلومات بھی لی۔
ایڈیشنل میونسپل کمشنر نے پہلے گوپال کرشنا گوکھلے پل کے دوسرے مرحلے کے کام کا معائنہ کیا جو اندھیری کے مشرق مغرب کو ملاتا ہے۔ اس میں ریلوے باؤنڈری کے اندر کام ، دونوں طرف اوپر اور نیچے کی پٹریوں کا کام اور برفی والا پل کو جوڑنے والا `کنیکٹر کام شامل ہے۔ تیلی گلی پل اور پھڈکے روڈ پر گوکھلے پل کے درمیانی حصے کے کنکریٹنگ کے کام کی سطح کی فنیشنگ مکمل ہو رہی ہے۔ پل کی اصل تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور اب پل کے معیار، حفاظت اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے والے حتمی کام تیزی سے جاری ہیں۔ سڑک سے اڑنے والی کنکر کو روکنے والے کریش بیریئرز، شورکو قابو کرنے والے بیریئرز، خوبصورت پینٹنگ، بجلی کے کھمبے اور سائن بورڈ وغیرہ کا کام آخری مراحل میں ہے۔ حال ہی میں ٹریفک پولیس کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے افسران کا مشترکہ معائنہ کیا گیاتھا۔ پل اور پل کے دیگر ذیلی کام میونسپل انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے اندر یعنی ۳۰؍ اپریل تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ ابھیجیت بانگر نے واضح کیا کہ گوکھلے پل کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وکھرولی ریلوے اسٹیشن فلائی اوور
وکھرولی ریلوے اسٹیشن فلائی اوور کا کام ۹۵؍فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس میں مشرقی جانب کے ساتھ ساتھ ریلوے کی حدود کے اندر کام اور مغربی جانب کچھ کام وغیرہ شامل ہیں۔ وکھرولی پل کے مشرقی جانب کے ساتھ ساتھ ریلوے باؤنڈری کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ مغرب کی طرف سینٹ جوزف ا سکول کے قریب ایک ٹرن ہے۔ اس مقام پر پل کا کچھ کام باقی ہے۔ اس پر ایک `ڈیک سلیب رکھا جائے گا۔ یہ کام انجینئرنگ کے لحاظ سے تھوڑا مشکل ہے۔ بی ایم سی بہت احتیاط کے ساتھ کام کر رہی ہے کیونکہ یہ اسکولوں اور ریلوے اسٹیشن جیسے مستقل ٹریفک والے علاقوں کے قریب ہے۔ یہ کام ۳۱؍مئی ۲۰۲۵ء تک مکمل ہونا چاہئے۔ ساتھ ہی کریش بیریئرز، ساؤنڈ پروفنگ، ریلنگ، پینٹنگ، تھرمو پلاسٹک، کیٹ آئیز اوربجلی کے کھمبےوغیرہ کا کام پورے پل پر متوازی طور پر مکمل کیا جائے تاکہ فلائی اوور کو مانسون سے قبل شہریوں کے لئے کھول دیا جا سکے۔
مشرقی اور مغربی علاقوں کو جوڑنے والا یہ پل ایسٹرن ایکسپریس وے کے ذریعے پوائی جانے والی گاڑیوں کیلئے وقت اور ایندھن کی بچت کرے گا۔ اس دوران ایڈیشنل میونسپل کمشنر ابھیجیت بانگر نے یہ بھی کہا کہ یہ پل گھاٹکوپر، وکھرولی اورکانجورمارگ ریلوے اسٹیشنوں سے۵؍ کلومیٹر کے دائرے میں گاڑیوں کے مالکان کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوگا۔