• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونے نے پھر ریکارڈ توڑا ، اب ۷۹؍ ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گیا

Updated: October 17, 2024, 11:05 PM IST | Mumbai

چاندی بھی پیچھے نہیں ہے ، قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ درج کیا گیا، سونے میں مضبوط سرمایہ کاری کی وجہ سے دام اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں

One of the reasons for the increase in the price of gold is the season of festivals and weddings
سونے کی قیمت میں اضافہ کی ایک وجہ تہواروں اور شادیوں کا سیزن بھی ہے

سونے کی قیمت ایک بار پھر ریکارڈ توڑنے پر آمادہ ہے کیوں کہ اس کی قیمت ۷۹؍ ہزار روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی ہے۔بدھ کو ہی سونے کی قیمتیں ۷۸؍ ہزار ۹۰۰؍ روپے پہنچ گئی تھیں جبکہ جمعرات کو اس میں ۳۵؍ روپے کا معمولی اضافہ ہوا اور یہ ۷۸؍ ہزار ۹۳۵؍ روپے درج کی گئی۔واضح رہے کہ سونے کی یہ قیمت اس کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ اس معاملے میں چاندی بھی سونے سے پیچھے نہیں ہے کیوں کہ اس کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے کا اچھال درج کیا گیا ہے۔
   زیورات کی مسلسل خریداری کی وجہ سے پورے ملک میں اس وقت سونے کے دام تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ادھر چاندی بھی۹۳؍ ہزار ۵۰۰؍ روپےفی کلو پر پہنچ گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں  بدھ کو ۹۲؍ ہزار ۵۰۰؍روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی۔ درحقیقت صنعتی اکائیوں اور چاندی کے سکے بنانے والوں کی تازہ خریداری کی وجہ سے بھی چاندی کی چمک بڑھ رہی ہے۔سونے کی قیمتوں میں اضافہ کی کئی وجوہات نظر آ رہی ہیں جس میں اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کے بعد سونے کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور اس کی زبردست فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ مقامی زیورات کے مضبوط مطالبہ کی وجہ سے ہے۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں نے سونے جیسی محفوظ سرمایہ کاری کے اثاثوں کا رخ کیا ہے اور سونے میں مضبوط سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
 ملٹی کموڈٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس کے فیوچر ٹریڈ میں دسمبر کیلئے سونے کا معاہدہ ۲۶۸؍ روپے بڑھ کر ۷۶؍ ہزار ۶۲۸؍ روپے تولہ ہو گیا ہے جبکہ اگر ہم چاندی کے دام پر نظر ڈالیں تو ایکسچینج میں دسمبر کی ڈیلیوری کیلئے چاندی کے معاہدے کی قیمت ۵۸۰؍ روپے اضافے سے ۹۲؍ ہزار ۲۰۳؍ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایم سی ایکس میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمتیں بلند ہوتی رہتی ہیں اور یہ کافی وقت تک ایسا ہی رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK