• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونا ۷۸؍ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر

Updated: October 22, 2024, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

امسال قیمتی دھات کی قیمت میں ۱۴۸۸۹ ؍کا اضافہ ہواہے۔ چاندی بھی تقریباً ۵؍ہزارروپے بڑھ کر۹۷۲۵۴؍ روپے فی کلو گرام ہوئی۔

Gold is shining in the market. Photo: INN
سونا ،بازار میں اپنا جلوہ بکھیر رہاہے۔ تصویر : آئی این این

سونا اور چاندی پیر یعنی۲۱؍ اکتوبر کو اپنی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن (آئی بی جے اے )   کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۴؍ کیرٹ سونے کے۱۰؍ گرام کی قیمت ۸۰۴؍ روپے بڑھ کر۷۸۲۱۴؍ روپے ہو گئی۔ خیال رہے کہ اس سے ایک دن پہلے اس کی قیمت۷۷۴۱۰؍ روپے فی ۱۰؍ گرام تھی۔ اسی وقت، چاندی کی قیمت میں۴۹۷۱؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ۹۷۲۵۴؍ روپے فی کلو گرام کی قیمت پر فروخت ہورہی تھی۔ اس سے ایک دن پہلے چاندی۹۲۲۸۳؍ روپے پر تھی۔ اس سے قبل چاندی نے ۲۹؍ مئی کو۹۴۲۸۰؍  روپے فی کلوگرام کی اپنی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
 ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے کموڈیٹی اینڈ کرنسی ہیڈ انوج گپتا کے مطابق سال کے آخر تک سونا۷۹؍ ہزار روپے فی ۱۰؍ گرام تک پہنچ سکتا ہے، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تہوار کے موسم کے آغاز کی وجہ سے سونے کو حمایت مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سال سونا ۷۹؍ ہزار روپے فی۱۰؍ گرام تک ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاندی بھی ایک لاکھ روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔
ہمیشہ تصدیق شدہ سونا خریدیں جو بیورو آف انڈین اسٹینڈرس (بی آئی ایس) کی طرف سے نشان زد ہے۔ سونے پر۶؍ ہندسوں کا ہال مارک کوڈ ہوتا ہے۔ اسے ہال مارک منفرد شناختی نمبر یعنی ایچ یو آئی ڈی کہا جاتا ہے۔ یہ نمبر حروفِ عددی ہے۔ ہال مارکنگ کے ذریعے یہ معلوم کرنا ممکن ہے کہ سونا کتنے قیراط ہے۔
پیر کو ۲۳؍ قیراط سونا ۵۵۶؍ روپے مہنگا ہو کر۷۷۶۵۶؍ روپے فی۱۰؍ گرام تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں ۲۲؍ قیراط سونا۵۱۱؍ روپے اضافے کے ساتھ ۷۱۴۱۹؍ روپے فی۱۰؍ گرام پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب۱۸؍ قیراط سونے کی قیمت میں  پیر کو ۴۱۸؍ روپے فی۱۰؍ گرام کا اضافہ ہوا ہے اور یہ۵۸۴۷۶؍ روپے فی۱۰؍ گرام کے حساب سے کھلا ہے۔ اسی وقت۱۴؍ قیراط سونے کی قیمت  پیر کو  ۳۲۶؍ روپے بڑھ کر۴۵۶۱۱؍ روپے فی۱۰؍ گرام پر کھلی۔خیال رہے کہ  انڈیا بلین اینڈ جیولرس اسوسی ایشن ۱۰۴؍ سال پرانی اسوسی ایشن ہے۔ آئی بی جے اے  دن میں دو بار، دوپہر اور شام میں سونے کے نرخ جاری کرتا ہے۔ وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ مختلف نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ شرح خود مختار اور بونڈ کے اجراء کیلئے بینچ مارک شرح ہیں۔ آئی بی جے اے  کے ۲۹؍ ریاستوں میں دفاتر ہیں اور یہ تمام سرکاری ایجنسیوں کا حصہ ہے۔

۴؍بڑے شہروں میں سونے کے دام 
دہلی:۱۰؍ گرام ۲۲؍ کیرٹ سونے کی قیمت۷۳۱۵۰؍ روپے اور ۱۰؍ گرام ۲۴؍ کیرٹ سونے کی قیمت۷۹۷۹۰؍ روپے ہے۔
ممبئی:۱۰؍ گرام۲۲؍ کیرٹ سونے کی قیمت۷۳۰۰۰؍ روپے اور ۱۰؍ گرام۲۴؍ کیرٹ سونے کی قیمت۷۹۶۴۰؍ روپے ہے۔
کولکاتا:۲۲؍ کیرٹ سونے کے۱۰؍ گرام کی قیمت ۷۳۰۰۰؍  روپے اور۲۴؍ کیرٹ ۱۰؍ گرام کی قیمت ۷۹۶۴۰؍ روپے ہے۔
چنئی: ۱۰؍ گرام 22 کیرٹ سونے کی قیمت۷۳۰۰۰؍ روپے  اور ۱۰؍ گرام۲۴؍ کیرٹ سونے کی قیمت۷۹۶۴۰؍ روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK